Friday, May 17, 2024
Homesliderجنوبی افریقہ دورہ آسٹریلیا سے دستبردار

جنوبی افریقہ دورہ آسٹریلیا سے دستبردار

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن۔ کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے اگلے سال جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے انٹرنیشنل سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مبینہ طور پر ان کی نئی فرنچائز ٹی 20 لیگ کے ساتھ ٹکراؤ ہے۔ سی ایس اے نے اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) سے کہا تھا کہ وہ 12 سے 17 جنوری کے درمیان مقررہ  تین میچوں کی تاریخوں پرنظر ثانی کرے لیکن آسٹریلیا کی کرکٹ گورننگ باڈی نے اعلان کیا کہ وہ سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے کے لیے متبادل تاریخیں تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سیریز کی منسوخی جنوبی افریقہ کی اگلے سال ہندوستان  میں ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی امیدوں کو بڑا دھکا ہے۔ تاہم یہ مبینہ طور پر آسٹریلیا کے کئی اسٹار ٹسٹ کرکٹرز کو بگ بیش لیگ  میں حصہ لینے کے لیے آزاد کر دے گا۔افریقہ  اس وقت 49 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ونڈے ٹیم رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی سیریز سے دستبرداری جو سوپر لیگ کا ایک حصہ ہے، ہندوستان  میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست رسائی کے ان کے امکانات کو بری طرح متاثر کرے گی۔

پروٹیز نے مؤثر طریقے سے سیریز کو ضائع کر دیا، سی ایس اے نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چونکہ مئی (2023) میں کوالیفکیشن کٹ آف تاریخ سے پہلے میچ نہیں کھیلے جائیں گے، اس لیے پیش کردہ 30 مسابقتی پوائنٹس آسٹریلیا کو دیے جائیں گے۔آئی سی سی کے 12 مکمل رکن ممالک اور نیدرلینڈز کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں 50 اوور کے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی، جبکہ باقی پانچ ٹیموں کا ورلڈ کپ کے بقیہ دو مقامات کے لیے پانچ اسوسی ایٹ ٹیموں کے خلاف پلے آف ہوگا۔اگرچہ جنوبی افریقہ کے مئی کی قطعی   تاریخ سے پہلے عالمی چمپئن انگلینڈ اور ہندوستان  کے خلاف ونڈے میچز ہیں لیکن سوپر لیگ ٹیبل پر نچلے پانچ میں سے باہر نکلنا ایک مشکل کام ہوگا۔آسٹریلیا اس وقت 70 پوائنٹس (12 میچز) کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ حال ہی میں سری لنکا سے آسٹریلیا کی 2-3 سے ونڈے سیریز ہارنے سے ان کے پوائنٹس کی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ سوپر لیگ فکسچر کا حصہ نہیں تھا۔