Friday, May 17, 2024
Homesliderجنوبی افریقہ کو شکست دیکر انلگینڈ فائنل میں داخل

جنوبی افریقہ کو شکست دیکر انلگینڈ فائنل میں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

کرائسٹ چرچ ۔ اوپنر ڈینی وائٹ کے شاندار 129 اور بائیں ہاتھ کی اسپنر سوفی ایکلیسٹون کے کیریئر کی بہترین بولنگ 6/36 رنزکی بدولت دفاعی چمپئن انگلینڈ جمعرات کو ہیگلے اوول میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار 137 سے کامیابی کے بعد آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ یہ انگلینڈ کی قابل ذکر کارکردگی رہی اور وہ ٹورنمنٹ میں مسلسل اپنے بہترین مظاہروں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ قبل ازیں انگلینڈ نے اپنے خطاب کے دفاع کا آغاز تین ناکامیوں کے ساتھ کیا تھا لیکن مسلسل اگلے پانچ میچ مقابلوں میں فتوحات کے ساتھ وہ فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ ٹورنمنٹ کی ناقابل شکست آسٹریلیا سے ٹکرائیں گے۔

سیمی فائنل میچ میں 294 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کبھی بھی تعاقب میں نہیں تھی۔ فاسٹ بولر انیا شربسول نے اپنے پہلے دو اوورز میں دونوں اوپنرز لورا وولوارڈ اور لیزیل لی کو جلد آوٹ کردیا۔ وولوارڈٹ ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہی لیک وہ سیمی فائنل میں اسکوررز کو پریشان کیے بغیر روانہ ہو گئیں۔ لارا گڈال اور کپتان سن لوئس نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو دوبارہ مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن انگلینڈ نے جوابی حملہ کیا جب کیٹ کراس نے لوس کو آوٹ کیا جبکہ گڈال نے چارلی ڈین کے خلاف اسکوپ کرنے کی کوشش کی لیکن گیند نے ان کے اسٹمپ کو ٹکرا گئی۔ 4 وکٹوں پر67 رنز کے بعد ایکلیسٹون نے تمام چھ وکٹوں کے ساتھ بقیہ بیٹنگ لائن اپ کو ختم کردیا جس کے بعد جنوبی افریقہ 38 اوورز میں 156 پر آل آوٹ ہوگئی ۔

اس سے قبل انگلینڈ نے 12 چوکوں کی مدد سے وائٹ کی شاندار اننگزکی بدولت 293/8 رنز بنائے۔اوپنر ڈینی وائٹ کافی خوش قسمت رہی کیونکہ ان کے اننگز میں پانچ کیچز چھوڑے گئے جب وہ 22، 36، 77، 116 اور 117 رنز پر کھیل رہی تھی ۔ خوش قسمتی کا مطلب یہ تھا کہ وائٹ نے جنوبی افریقہ کے بولروں کو مسلسل دباو¿ میں رکھا۔ وائٹ نے درمیانی اوورزکے دوران صوفیہ ڈنکلے (60) اور ایمی جونز (28) کے ساتھ بہتر شراکت داری بھی کی۔ جنوبی افریقہ کے لیے ان کی تجربہ کار فاسٹ بولر شبنم اسماعیل (3/46) اور ماریزان کپ (2/52) نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن انگلینڈ اور وائٹ نے خاص طور پر جنوبی افریقہ کے دیگر بولروںکے خلاف بڑا اسکورکیا ۔ کپ نے جنوبی افریقہ کو بہترین آغاز فراہم کیا جب اس نے 10 کے اسکور پر اوپنر ٹیمی بیومونٹ (7) کو آوٹ کیا ۔

کپتان ہیتھر نائٹ نے وائٹ کے ساتھ شمولیت اختیار کی اور دونوں نے انگلینڈ کی اننگز کو دوبارہ مستحکم کیا۔ جب نائٹ کریز پر حد سے زیادہ محتاط تھی، وائٹ نے حملہ کرنے کی کوشش کی اور کیپ نے اسے زندگی فراہم کی کیونکہ انہوں نے میدان میں ایک آسان کیچ چھوڑدیا۔کھاکا (1/66) نے انگلینڈ کی پریشانیوں میں اضافہ کرنے کے لئے دیر سے نائٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا اور اس کے فورا بعد ہی انگلینڈ کا اسکور 77/3 تھا جب نیٹ اسکیور صرف 15 پر اسماعیل کا شکار بنی۔ وائٹ اور جونز نے پھر چوتھی وکٹ کے لیے 49 رنز بنائے جس کے بعد کیپ کو دوبارہ بولنگ میں متعارف کرایا گیا اور جب چلو ٹریون نے جونزکو پویلین واپس بھیجنے کے لیے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ ورلڈ کپ کے اتنے ہی میچوں میں لگاتار دوسری نصف سنچری کے ساتھ ڈنکلے وائٹ کے لیے بہترین پارٹنر ثابت ہوئیں کیونکہ دونوں نے 116 رنزکی شراکت قائم کی جس نے انگلینڈ کو ایک بڑے اسکور کا راستہ ہموار کیا ۔مختصر اسکور: انگلینڈ 50 اوورز میں 293/8 (ڈینی وائٹ 129، صوفیہ ڈنکلے 60؛ شبنم اسماعیل 3/46، ماریزانے کیپ 2/52) جنوبی افریقہ 38 اوورز میں 156 رنز پر آل آو¿ٹ (میگنن ڈو پریز 30، لارا گڈال 28؛ سوفی ایکلیسٹون 6/36، انیا شربسول 2/27) 137 رنز سے شکست۔