Sunday, May 19, 2024
Homesliderجنوبی افریقہ کی حد سے زیادہ فقرے بازی ، بنگلہ دیش  کا...

جنوبی افریقہ کی حد سے زیادہ فقرے بازی ، بنگلہ دیش  کا کارروائی کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈربن ۔ بنگلہ دیش نے کنگس میڈ میں پہلے ٹسٹ کے دوران حد سے زیادہ سلیجنگ (فقرے بازی ) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ امپائرز نے مبینہ طور پر ان کی میدان پر شکایات کو نظر انداز کیا تھا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے میدان پر موجود حکام کے خلاف بھی آئی سی سی سے  شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش اپنی دوسری اننگز میں 53 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا اور جنوبی افریقہ 220 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ بنگلہ دیش نے پہلے ہی ونڈے سیریز کے دوران  امپائرنگ کے بارے میں  ایک شکایت درج کروائی ہے لیکن وہ ٹسٹ کے دوران پیدا ہونے والے کچھ اور مسائل کو اٹھانا چاہتا ہے، جسے بنگلہ دیش نے آخری دن اپنی دوسری اننگز میں 53 رنز پر آوٹ ہونے کے دوران برداشت کیا ہے ۔

 بی سی بی کرکٹ آپریشنز کے سربراہ جلال یونس نے کہا ہم نے ونڈے سیریز کے بعد امپائرنگ کے بارے میں پہلے ہی ایک شکایت درج کروائی ہے۔ میچ ریفری  (اینڈی پائکرافٹ) کا ہمارے منیجر نفیس اقبال سے جھگڑا ہوالیکن پھر ہم نے انہیں تحریری شکایت کی۔ اس ٹسٹ میچ کے بارے میں ایک اور سرکاری شکایت درج کروائیں۔ سلیجنگ یقینی طور پر دونوں طرف سے ہوئی لیکن جب انہوں نے اسے شروع کیا اور حد سے تجاوز کیا  تو ہم نے امپائرز سے شکایت کی یہ قابل قبول نہیں تھا۔ ہم اس کی مناسب مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں امپائرز کے فیصلوں کو قبول کرنا ہوگالیکن آئی سی سی کو حالات پر نظر رکھنا ہوگا  تاکہ  غیر جانبدار امپائرز سے بہتر خدمات لی جا سکے ۔

 جلال یونس نے مزید کہا ہے کہ  بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے آفیشلز کی حمایت کی اور امپائرنگ سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ مومن نے کھیل کے بعد کہاسلیجنگ کافی معمول کی بات ہے لیکن امپائرز نے اس پر توجہ نہیں دی۔میچ میں امپائرنگ ہمارے اختیار میں نہیں ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی کو غیر جانبدار امپائرز کو واپس لانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

بنگلہ دیش کے کھلاڑی بھی امپائرز سے بات کرتے ہوئے نظر آئے۔ بنگلہ دیش کے بیٹر شکیب الحسن جنہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر دورہ جلد چھوڑ دیا، نے بھی ٹویٹ کیا کہ آئی سی سی کو کرکٹ کی دنیا کے بیشتر حصوں میں کوویڈ 19 کی بہتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے غیر جانبدار امپائروں کی بحالی پر غور کرنا چاہئے۔ بنگلہ دیش امپائروں کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی متعدد اپیلیں مسترد ہونے سے ناخوش تھے۔ انہوں نے ڈین ایلگر کے خلاف ناٹ آؤٹ فیصلے پر نظرثانی کی تھی لیکن امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا تھا کیونکہ بال ٹریکنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گیند صرف آف اسٹمپ کو چھورہی تھی۔ بہت سی ایسی اپیلیں تھیں جو مسترد کر دی گئیں جنہیں بنگلہ دیش کے کھلاڑی بہت قریبی معاملہ سمجھتے تھے۔