Tuesday, May 14, 2024
Homesliderجنوبی افریقی سیریز میں عمران ملک کو ورلڈ کپ کا راستہ ہموار...

جنوبی افریقی سیریز میں عمران ملک کو ورلڈ کپ کا راستہ ہموار کرنے کا موقع

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 1,04,859 شائقین کے ریکارڈ ہجوم کے سامنے  29 مئی کوآئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے گجرات ٹائٹنز نے چمپئن کا تاج اپنے نام کیا اور کرکٹ ایکشن اب مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں ہندوستان کی تیاری پر منتقل ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا میں ورلڈکپ اس سال اکتوبر نومبر میں ہوگا لیکن اس قبل جنوبی افریقہ کی ہوم سیریز اہمیت کی حامل ہے ۔سیریز کا پہلا میچ جو 9 جون کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونا ہے، ہندوستانی ٹیم کے لیے ٹی 20 میں 13 میچوں کی جیت کے سلسلے کا تعاقب کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ فی الحال ہندوستان 12 فتوحات کے ساتھ ٹی 20 میں سب سے زیادہ مسلسل جیت کے لیے افغانستان اور رومانیہ کے ساتھ برابر ہے۔

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے اہم کھلاڑیوں ویراٹ کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کے ایل راہول 18 رکنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور رشبھ پنت ان کے نائب کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں چند کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز ہوگی  جن میں راہول کی کپتانی ، ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی ،دنیش کارتک کا فینشر کا کردار اور فاسٹ بولروں کی جوڑی عمران ملک اور ہرشدیپ سنگھ قابل ذکر ہوں گے۔

ہاردک پانڈیا: ہاردک پانڈیا نے اپنے ناقدین کو مناسب جواب دیا جب انہوں نے راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل 2022 کے فائنل میں انتہائی بااثر آل راؤنڈ مظاہرہ پیش کیا، بولنگ میں انہوں نے  3/17 کے اعداد وشمار درج کرنے کے علاوہ  بیٹنگ میں  34 رنز بنائے۔

حالیہ دنوں میں اپنی فٹنس کے مسائل سے پریشان پانڈیا نے احمد آباد میں اپنے گھریلو ہجوم کے سامنے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا آئی پی ایل خطاب جیتا۔ اس نے سیزن کو 15 میچوں میں 44.27 کی اوسط سے 487 رنز کے ساتھ  آٹھ وکٹیں لینے کے علاوہ چار نصف سنچریاں اسکور کی اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں پانڈیا اور ان کی آل راؤنڈ مہارت پر توجہ مرکوز ہوگی۔

کے ایل راہول:ٹیم کے کپتان راہول کی قیادت کے ساتھ ان کی بیٹنگ نے انہیں لکھنؤ سوپر جائنٹس کی مہم کے دوران زبردست تعریفیں حاصل کیں، جہاں وہ آئی پی ایل  میں ایلیمینیٹر سے باہر ہو ئے۔ ٹورنمنٹ میں 51.33 کی اوسط سے 616 رنز بنائے حالانکہ ان کے 135.38 کے اسٹرائیک ریٹ پر کافی بحث ہوتی رہی ہے۔

ہندوستان امید کرے گا کہ راہول پروٹیز کے خلاف ٹی 20 فارمیٹ میں اپنے 12 میچوں کی جیت کے سلسلے کو بڑھانے کے علاوہ سب سے اوپربیٹ کے ساتھ تھوڑا سا زیادہ جارحانہ بن جائیں گے ۔

دنیش کارتک: دنیش کارتک نے نہ صرف انتخاب کے دروازے کھٹکھٹائے بلکہ آئی پی ایل 2022 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ماہر فنشر کے طور پر شاندار مسلسل مظاہرے  کئے ہیں ۔ کارتک جنہوں نے آئی پی ایل کا سوپر اسٹرائیکر آف دی سیزن ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ ڈیتھ اوورز کے مرحلے میں 220 کے اسٹرائیک ریٹ سے 242 رنز بنا کر۔جنوبی افریقہ کے خلاف  ٹی20 اسکواڈ میں واپسی  کرنے کے بعد کارتک ہندوستانی جرسی میں اپنی آئی پی ایل  کی کارکردگی کو دہرانا چاہیں گے اور سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ورلڈکپ کے لیے پرواز میں جگہ حاصل کرنا چاہیں گے۔

عمران ملک: جموں سے تعلق رکھنے والی سن رائزرز حیدرآباد کی تیز رفتار بولر نے ہر میچ میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے توجہ حاصل کی۔ اگرچہ لوکی فرگوسن نے 157.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  سے  ٹورنمنٹ کی تیز ترین گیند کا ایوارڈ چھین لیا، عمران نے اپنی تیز رفتاری سے ہندوستانی شائقین کو خوش کر دیا۔

اپنے پہلے مکمل آئی پی ایل سیزن میں عمران نے حتمی چمپئن گجرات ٹائٹنز کے خلاف 5/25 کی اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ 22 وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے تمام لیجنڈز نے ملک کو مستقبل کا ہندوستانی کھلاڑی بننے کی حمایت کی ہے اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا وہ لائن اور لینتھ پر زیادہ کنٹرول کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف اسپیڈ گن کو مصروف رکھنا جاری رکھتے ہیں۔

ارشدیپ سنگھ:ارشدیپ سنگھ عمران  ملک کی طرح ایک اور نوجوان فاسٹ بولر رہے ہیں، جنہوں نے آئی پی ایل 2022 میں بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے ۔ 23 سالہ نوجوان ڈیتھ اوورز میں یارکر اور وکٹیں  حاصل کرنے کی صلاحیت بولر ہیں ۔

ارشدیپ نے 3/37 کے بہترین بولنگ کے اعداد و شمار کے ساتھ 10 وکٹ لینے کے علاوہ ڈیتھ اوورز کی اکانومی ریٹ 7.58 کے ساتھ سیزن کا اختتام کیا۔ ارشدیپ 2018 میں ہندوستان کے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کے رکن بھی رہے ہیں   جنوبی افریقہ کے خلاف آئی پی ایل 2022 سے اپنی اچھی فارم کوآگے لے جانے کے خواہاں ہوں گے  ۔