Tuesday, June 18, 2024
Homesliderجنوبی ہند میں کئی بڑی فلموں کی تیاریاں عروج پر

جنوبی ہند میں کئی بڑی فلموں کی تیاریاں عروج پر

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد ۔ الو ارجن کی پشپا اور آرآرآر کی کامیابی کے بعد جنوبی ہند وستان کی سنیما کی دنیا میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے اور کئی ایک بڑی فلموں کی تیاریاں زور شور پر ہیں ۔ سوپر اسٹار رام چرن جونیئر این ٹی آر اسٹارر ڈائرکٹر راجامولی کی فلم آرآر آر کی کامیابی  کی پارٹی نے سب کی توجہ مبذول کرلی ۔ تو وہیں اداکارہ رشمیکا مندنا کے ہاتھ میں ایک بڑی فلم آگئی ہے ۔ جب کہ سوپر اسٹار پربھاس کی اگلی فلم راجہ ڈیلکس کی  خبروں کا بازار گرم  ہے ۔ اس فلم کے حوالے سے اب تک 5 اداکاراؤں کے نام سامنے آ چکے ہیں۔

ساؤتھ فلم اسٹار رشمیکا مندنا آج اپنی 26ویں سالگرہ منا رہی تھیں۔ اس خاص موقع پر ان کی اگلی فلم کے میکرز نے بڑا اعلان کر دیا۔ اداکارہ جلد ہی اپنی اگلی فلم میں بیسٹ اسٹار تھلاپتی وجے کے ساتھ نظر آئیں گی۔یہ تلگو فلم ہوگی۔جس کی ہدایت کاری ڈائریکٹر ومشی پیڈیپلی نے کررہے ۔ اس کے علاوہ ساؤتھ سوپر اسٹار رام چرن آر آر آر کے بعد اپنی اگلی فلم آر سی 15 کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس دوران اداکار کی ان کی آنے والی فلم کے سیٹ سے تصویر وائرل ہوگئی۔ فلم کے سیٹ سےافشاء ہونے والی اس تصویر میں رام چرن دھوتی کُرتا پہنے سائیکل چلاتے نظر آ رہے ہیں۔

جنوبی فلموں کی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کی اگلی فلم یشودا کی ریلیز کی تاریخ کا میگا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میکر اس فلم کو اس سال 12 اگست کو ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم پین انڈیا پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ہندی، تامل اور تلگو کے علاوہ اسے کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ہندوستانی  سوپر اسٹار پربھاس کی اگلی فلم راجہ ڈیلکس کے بارے میں ان دنوں کافی چرچا ہے۔ حال ہی میں یہ خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ اداکارہ انوشکا شیٹی ایک بار پھر اس فلم میں پربھاس کے مقابل نظر آ سکتی ہیں۔ اس سے قبل فلم کے حوالے سے کیرتی سریش اور مالویکا موہنن کے نام بھی سامنے آئے تھے۔ اب تازہ ترین خبر کے مطابق، میکرز فلم کی خاتون مرکزی کردار کے لیے پوجا ہیگڑے اور شردھا کپور کے ناموں پر بھی غور کر رہے ہیں۔

سوپر اسٹار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر اسٹارر ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کی کامیابی کے لیے حیدرآباد میں ایک بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں فلم کی پوری ٹیم پہنچ چکی تھی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کامیابی کی پارٹی میں رام چرن ننگے پاؤں پہنچے تھے۔ دراصل آر آر آر کی کامیابی کے بعد سوپر اسٹار رام چرن نے آیاپا دکشا لے لی ہے. جس کے لیے وہ 45 دنوں سے  مذہبی پیروی کر رہے ہیں۔