Saturday, May 18, 2024
Homesliderجنگ آزادی میں مسلمانوں کا کردار ، مجلس کی جانب سے جلسہ...

جنگ آزادی میں مسلمانوں کا کردار ، مجلس کی جانب سے جلسہ اور مشاعرہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ہندوستان کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں کا باب ایسا  روشن سبق ہے جس کے بغیر تاریخ ہند مکمل ہو ہی نہیں سکتی  تاہم اس وقت ہندوستان میں فرقہ پرست عناصر مسلمانوں کی آزادی میں دی گئی قربانیوں کو ختم کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر 12 اور 13 اگست کو یہاں ایک جلسہ عام اور مشاعرہ کا اہتمام کرے گی۔

ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار کے موضوع پر جلسہ عام 12 اگست کو شیخ پیٹ میں ہوگا جبکہ مشاعرہ (شاعری سمپوزیم) کا انعقاد پارٹی کے ہیڈکوارٹر دارالسلام میں کیا جائے گا۔پارٹی کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ  کو  کہا کہ کمیونٹی قائدین، مختلف تنظیموں کے نمائندے اور مذہبی اسکالرز اجلاس سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔

اویسی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے، فاشسٹ اور فرقہ پرست طاقتیں تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ یا تو آزادی کی لڑائی میں مسلمانوں کے کردار کو مٹا دیا جائے یا اسے نظر انداز کیا جائے۔ایم پی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جلسہ عام میں مقررین تحریک آزادی میں ہمارے آباؤ اجداد کے کلیدی کردار کو اجاگر کریں گے اور ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف عظیم رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کریں گے بلکہ ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے تاکہ ہم اپنے ملک کو مزید مضبوط بنائیں۔اویسی نے کہا کہ اسی موضوع پر مشاعرہ دارالسلام میں منعقد ہوگا۔ ہندوستان کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر سے اردو کے سرکردہ شعراء اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔