Tuesday, May 21, 2024
Homesliderجولائی۔ستمبر سہ ماہی ہندوستان میں روزگار کےلئے بہتر، بنگلورو میں سب سے...

جولائی۔ستمبر سہ ماہی ہندوستان میں روزگار کےلئے بہتر، بنگلورو میں سب سے زیادہ ملازمتیں

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ انفارمیشن ٹکنالوجی، ای کامرس، ایف ایم سی جی اور دیگر متعلقہ شعبوں کی وجہ سے بنگلورو موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بھرتی کرنے کے ساتھ ملک کے سرفہرست شہر کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ بات جمعرات کو ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ہیومن ریسورس کمپنی ٹیم لیز سروسز کی  ایمپلائمنٹ آؤٹ لک رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 95 فیصد آجر جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں زیادہ بھرتی کے لیے  اقدامات کئے ہیں ، جبکہ اس سے قبل اپریل تا جون کی مدت میں یہ تعداد 91 فیصد تھی۔
ہندوستان کی 61 فیصد کارپوریٹ کمپنیاں اس مدت میں بھرتی کرنے کے لیے تیارر ہیں، جو کہ پچھلی سہ ماہی سے سات فیصد زیادہ ہے۔ بنگلور میں، مینوفیکچرنگ اور سروس دونوں شعبوں میں بھرتی کے حوالے سے مثبت رجحان رہا۔اس معاملے میں مینوفیکچرنگ میں سرفہرست صنعتیں ایف ایم سی جی (48 فیصد)، صحت کی دیکھ بھال اور دواسازی (43)، مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر (38)، توانائی اور بجلی (34) اور زراعت اور زرعی کیمیکل (34 فیصد) ہیں۔خدمات کے شعبے میں بھرتی کے ارادے کے لحاظ سے سرکردہ صنعتیں انفارمیشن ٹیکنالوجی (97 فیصد)، ای کامرس اور متعلقہ اسٹارٹ اپس (85)، تعلیمی خدمات (70)، ٹیلی کمیونیکیشن (60)، خوردہ (ضروری سامان) (64)، خوردہ (غیر ضروری) (30) اور مالیاتی خدمات (55) ہیں ۔

ٹیم لیز سروسز کے چیف بزنس آفیسر مہیش بھٹ نے کہا کہ پچھلی دہائی میں بنگلورو نے ایک مارکیٹ کے طور پر متنوع صنعتوں میں مضبوط ترقی درج کی ہے۔ یہاں کئی نئے دور کی انٹرنیٹ پر مبنی کمپنیاں ابھری ہیں جو متنوع قدر پر مبنی خدمات اور مصنوعات پیش کرتی ہیں۔اس مثبت ترقی نے مختلف شعبوں اور عہدوں میں روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کیے ہیں۔زیادہ سے زیادہ آجر اپنے وسائل کے بیڑے کو بڑھانا اور زیادہ اجرت دینا چاہتے ہیں۔ آنے والی سہ ماہی میں بھرتی کے ارادے مزید مضبوط ہو کر 97 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے۔ملازمت  کے خواہشمند آجر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ ہیں، اس کے بعد ممبئی (59) اور چینائی (55) ہیں۔ بنگلورو (97 فیصد) سروس سیکٹر میں سب سے آگے ہے، اس کے بعد ممبئی (81) اور پھر دہلی (68) ہے۔