Sunday, May 19, 2024
Homesliderجوکووچ اور نڈال اٹالین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

جوکووچ اور نڈال اٹالین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

روم: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اور دفاعی چمپیئن رافیل نڈال نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ جوکووچ نے وائلڈکارڈ سے داخلہ حاصل کرنے والے سالوٹوورکیرو کو 6-3، 6-2 سے شکست دی جبکہ6 ماہ بعد میدان پر واپسی کرنے والے تجربہ کار رافیل نڈال نے اپنے ہم وطن پابلو کیرینو بُستا کو 6-1 ، 6-1 سے شکست دی۔ دریں اثنا خواتین کے زمرے میں ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے99 ویں درجہ کی کھلاڑی جیسمین پاولینی کو 6-3،6-4 سے شکست دی۔ پہلے مرحلے میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے امریکہ کی وینس ولیمز کو7-6 (7) ، 6-2 سے شکست دی۔انگلینڈ کے ٹینس اسٹار اور سیکنڈ سیڈ کائل ایڈمنڈ اٹالین پہلے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ ان کو مینز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ مین میزبان کھلاڑی مارکو سیچینیٹونے شکست دی۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں میزبان ٹینس کھلاڑی مارکو سیچینیٹو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 25 سالہ برطانوی نمبر دوکائل ایڈمنڈ کے خلاف پہلے سٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود ٹائی بریک پر اگلے دونوں سٹس میں7-6(9-7) اور6-2 سے شکست دی۔
دریں اثنائ25 سالہ ایڈمنڈ نے روم میں پہلا سٹ جیت کر مضبوط آغازکیا اور بارش کے باعث کھیل معطل ہونے سے قبل کھیل 3-3 سے برابر تھا۔ بارش رکنے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو27 سالہ میزبان مارکو سیچینیٹو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ٹائی بریک پر جیت لیا۔

جرمنی کی اینا لینا اور ان کی رومانیائی جوڑی دار لوانا رالوکا اولارواٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں۔انہوں نے صوفیہ کینن اور بیتھانی میٹک سینڈس پر مشتمل آٹھویں سیڈ امریکی جوڑی کو حیران کن شکست دے کر ٹورنمنٹ سے باہرکردیا۔ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں جرمنی کی اینا لینا اور ان کی رومانین جوڑی دار لوانا رالوکا اولارو نے صوفیہ کینن اور بیتھانی میٹک سینڈس پر مشتمل آٹھویں سیڈ امریکی جوڑی کو راست سٹوں میں 6-1 اور6-4 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔