Sunday, May 19, 2024
Homesliderجوکووچ کو شکست، نڈال نے 10 واں اٹالین اوپن جیت لیا

جوکووچ کو شکست، نڈال نے 10 واں اٹالین اوپن جیت لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

روم۔ عالمی نمبر 3 اسپین کے  رافیل نڈال نے اپنا 10 واں اٹالین اوپن خطاب  جیت لیا ۔ نڈال نے  فائنل میں عالمی  نمبر ایک نوواک جوکووچ سے دوسرے سٹ میں پیچھے رہنے کے باوجود دو گھنٹے 50 منٹ طویل مسابقتی مقابلے میں  میں 7-5، 1-6، 6-3 سے فتح حاصل کی اور 10 اٹالین اوپن کے ذریعہ انہوں نے فرنچ اوپن سے قبل اعتماد کو بلند کرنے والی کامیابی حاصل کی ہے ۔اس کامیابی نے دوسرے مقام کے نڈال کو 36 ویں اے ٹی پی ماسٹرز 1000 کا خطاب عطا کیا اور ٹاپ سیڈڈ جوکووچ کا ریکارڈ برابر کیا  ہے  چونکہ یہ سیریز 1990 میں قائم ہوئی تھی۔

 اے ٹی پی ٹور کے سب سے معروف حریف  کھلاڑیوں میں سے ایک نڈال اور جوکووچ کے درمیان  یہ57 واں مقابلہ تھا  جس میں جوکووچ کا مقابلہ نویں مرتبہ فورو اٹالیکو میں  اور 20 گرانڈ سلام سنگلز خطابات جیتنے والے  دوسرے سیڈ نڈال سے تھا۔اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ کے خلاف روم کے فائنل میں نڈال 4-2 سے بہتر ریکارڈ درج کرلیا ہے اور نڈال نے سربیائی حریف کے خلاف اے ٹی پی کے ایک دوسرے کے مد مقابل ریکارڈ کو 28-29 تک پہنچا دیا ہے ۔

مینز ڈبلز کے فائنل میں دوسرے درجے کے کروٹس نیکولا میکٹک اور میٹ پییوچ نے اپنی چھٹی اطالوی اوپن ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ، انہوں نے امریکہ کے پانچویں سیڈ راجیو رام اور برٹن جو سیلسبری کے سخت چیلینج کا مقابلہ کرتے ہوئے فائنل 6-4, 7-6(4). سے اپنے نام کرلیا ہے ۔جوکووچ نے ہفتے کے روز میدان میں تقریبا پانچ گھنٹے گزارے تھے  پہلے انھوں نے یونان کے اسٹیفانوس تسیسیپاس کے خلاف بارش سے متاثرہ  کوارٹر فائنل اور پھر اطالوی لورینزو سونگو کے خلاف سیمی فائنل میں میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

دوسری طرف نڈال کو امریکہ کی ریلی اوپیلکا کو شکست دینے  کے لئے ڈیڑھ گھنٹے کی ضرورت پڑی تھی ۔2016 کے روم کوارٹر فائنل کے بعد نڈال  کے خلاف کلے کورٹ  پر اپنی پہلی کامیابی  کے لئے جوکووچ پر ابتدائی سٹ میں تھکاوٹ کے بہت کم آثار ظاہر ہوئے۔سربیائی کھلاڑی نے  نے 2-0 کی برتری حاصل کی ، جارحانہ انداز میں پوائنٹس کو مختصر رکھالیکن نڈال نے بہتر واپسی کرتے ہوئے سخت ترین پہلے سٹ میں کامیابی حاصل کی ۔دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے  یہ سٹ باآسانی سے اپنے نام کیا لیکن تیسرے اور فیصلہ کن سٹ میں جہاں نڈال نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا وہیں جوکووچ پر تھکان نظر آرہی تھی ۔