Saturday, May 18, 2024
Homesliderجڑواں ٹاورز کی سماج وادی پارٹی ذمہ دار ، بی جے پی...

جڑواں ٹاورز کی سماج وادی پارٹی ذمہ دار ، بی جے پی کا الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ۔ نوئیڈا میں جڑواں ٹاورز کے زمین بوس ہونے کے چند گھنٹے بعد بی جے پی نے سماج وادی پارٹی پر اس پروجیکٹ کی اجازت دینے کا الزام لگایا۔اترپردیش بی جے پی کے نومنتخب صدر بھوپیندر چودھری نے سماج وادی پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ نوئیڈا میں بدعنوانی کے ٹاورکو اوپر آنے کی اجازت دی ہے۔ایک بیان میں چودھری نے کہا اکھلیش یادو اور اس وقت کی ہر اتھارٹی کو ایسی غیر قانونی تعمیرات پر جواب دینا چاہئے اور مجھے یقین ہے کہ یہ تمام غیر قانونی تعمیرات اس وقت کی حکومت کے تحفظ میں ہیں۔

چودھری نے مزید کہا کہ جس طرح لوگ غیر قانونی طور پر جائیداد اور کمائی کی اس طرح کی غیر قانونی تعمیرات کرتے ہیں، ان کے لیے ایک پیغام ہے کہ حکومت سب کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ مسمار کرنے کا عمل ایک اچھا پیغام ہے اور ہمیں اس سے سبق لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر  یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاستی حکومت ایسی تمام غیر قانونی تجاوزات والی جگہوں پر کارروائی کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا یہ بی جے پی اور وزیر اعظم کا عزم ہے کہ کسی بھی غیر قانونی کام کو تحفظ نہیں دینا چاہیے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ہم ایسے تمام غیر قانونی تجاوزات کے کاموں اور غیر قانونی عمارتوں پر کارروائی کر رہے ہیں کیونکہ بلڈوزرچل رہا ہے۔

چودھری نے ایس پی پربھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئی کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ مافیا کو تحفظ فراہم کرتی رہی ہے، لیکن یہ بی جے پی حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر تمام قانونی کارروائیاں کررہی ہے۔نائب چیف منسٹر  برجیش پاٹھک نے بھی ٹویٹر پر اس معاملے پر ایس پی پر تنقید کی ۔ پاٹھک نے ٹویٹ کیا بدعنوانی کے خلاف بی جے پی کی جنگ جاری ہے، سماج وادی پارٹی کی سرپرستی میں بدعنوانوں کی بنائی ہوئی ایک اونچی عمارت اور قطب مینار سے اونچی عمارت کو 9 سیکنڈ میں گرا دیا گیا۔اسی طرح کیشو موریہ نے بھی ٹویٹ کیا نوئیڈا میں سوپرٹیک ٹوئن ٹاورز سابق ایس پی حکومت کی بدعنوانی اور انارکی کی پالیسی کا زندہ ثبوت ہے۔