Saturday, May 4, 2024
Homeٹرینڈنگجگن کے حیدرآباد کے مکان کی سیکیورٹی کےلئے 24.50 لاکھ منظور

جگن کے حیدرآباد کے مکان کی سیکیورٹی کےلئے 24.50 لاکھ منظور

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ آندھراپردیش گورنمنٹ نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے حیدرآباد میں موجود مکان کی سکیورٹی کے لیے 24.50 لاکھ روپے منظور کیے ہیں ۔ آندھراپردیش حکومت کی جانب سے منظور کردہ اس رقم چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے بنجارا ہلز علاقہ میں لوٹس پاونڈ کے مکان کے لیے سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔ مختص کردہ رقم میں 12.50 لاکھ روپیہ اسکیانر اور بیگیج چیکنگ روم کی تعمیرات پر خرچ کئے جائیں گے۔

 دیگر رقم پولیس بارکس، بیت الخلاءاور عوام کے لئے دیگر سہولیات کے لیے تعمیراتی امور پر خرچ کیے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں آندھرا پر دیش میں تلگو دیشم پارٹی کو شکست دینے کے بعد متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس آر راج شیکھر ریڈی کے بیٹے وائی ایس جگن موہن ریڈی نے واضح اکثریت کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے جس کو ریاست آندھرا پردیش میں ایک نئے دور کا آغاز تصور کیا جارہا ہے اور عوام امید کر رہی ہے کہ نوجوان چیف منسٹر کی قیادت میں ریاست آندھراپردیش مزید ترقی کی سمت گامزن ہوگی۔