Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگجی او239؍میں ترمیم کیلئے کی گئی نمائندگی بے سود: ٹی یو ڈبلیو...

جی او239؍میں ترمیم کیلئے کی گئی نمائندگی بے سود: ٹی یو ڈبلیو جے یو

تمام صحافیوں کو ہیلتھ کارڈس کی اجرائی کو ممکن بنایا جائے ۔ اردو صحافیوں کو ڈبل بیڈروم مکانات کی اجرائی اور اردوپر عمل آوری کیلئے کارگزار وزیر ٹرانسپورٹ اور ضلع کلکٹر سے نمائندگی کا فیصلہ۔ تانڈور میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کا اجلاس، وقارآباد، کوڑنگل ، پرگی اور تانڈور کے صحافیوں کی شرکت ، شناختی کارڈ س حوالے 

تانڈور میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یو ڈبلیو جے یو) ضلع وقارآبادیونٹ کاایک اجلاس آج یہاں دفتر تلگودیشم کے میٹنگ ہال میں ضلعی صدرٹی یو ڈبلیو جے یو محمد شفیع کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سید چاند ریاستی ایگزیکٹیو ممبر ، ضلعی نائب صدور محمد فہیم خان، سید جاوید ، سیکریٹری جنرل محمد یحییٰ خان، خازن عقیل احمد ،جوائنٹ سیکریٹری محمد عالم کے علاوہ ضلع وقارآباد کے اسمبلی حلقہ جات تانڈور، وقارآباد، کوڑنگل اور پرگی کے اردو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی اس اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیاگیا کہ ٹی یو ڈبلیو جے یو کے ریاستی قائدین نے ریاستی کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ سے جی او 239؍میں ترمیم کیلئے نمائندگی کی تھی کہ منڈل سطح کے اردو صحافیوں کو اور تلگو صحافیوں کے مساوی اردو الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو بھی اکریڈیٹیشن کارڈس جاری کئے جائیں تاہم اس پر اب بھی تعطل برقرار ہے اسی طرح اس اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ صرف دفاتر کے شناختی کارڈس رکھنے والے صحافیوں کو بھی ہیلتھ کارڈس جاری کئے جائیں جبکہ صرف اکریڈیٹیشن کارڈ س کے حامل صحافیوں کیلئے ہی یہ سہولت دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر وقارآبادجناب سید عمر جلیل اورڈی ای او ضلع وقارآبادرینوکا دیوی سے مطالبہ کیا گیا کہ خانگی اسکولوں میں زیر تعلیم صحافیوں کے بچوں کی تعلیمی فیس میں رعایت کیلئے تمام خانگی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کریں اس اجلاس میں افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا حکومت کیجانب سے اردو زبان کو ریاست تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان کا مؤقف تو دے دیا گیا لیکن اس پر عمل آوری ندارد ہے سرکاری دفاترکے سائن بورڈس ، آرٹی سی بسوں حتیٰ کے جلسہ عام کے بیانرس، فلیکسی اور پوسٹرس پر بھی اردو زبان کو نظرانداز کیا جارہا ہے اس اجلاس میں طئے کیا گیا کہ انچارج متحدہ ضلع رنگاریڈی وکارگزار وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کی جائے جس میں مطالبہ کیا جائے کہ ضلع کے تمام اردو صحافیوں کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات منظور کئے جائیں جیسا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ نے دو سال قبل اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی طئے کیا گیا کہ ضلع وقارآباد کے تمام سرکاری دفاتر کے سائن بورڈس پر اردو تحریراور سرکاری دفاتر میں اردو کے چلن کو عام کرنے کیلئے کلکٹر ضلع وقارآباد جناب سید عمر جلیل سے دوبارہ نمائندگی کی جائے تانڈور میں منعقدہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یو ڈبلیو جے یو)ضلع وقارآبادیونٹ کے اس اجلاس میں ضلع کے اردو صحافیوں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور انکے حل کیلئے متعلقہ عہدیداروں سے مؤثر نمائندگی کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی طئے کیا گیا ضلع کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں ٹی یو ڈبلیو جے یو کا ہر تین ماہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے۔ اس اجلاس میں ایگزیکٹیو ممبرس و اراکین ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع وقارآباد سید شہباز پاشاہ قادری ،حافظ کریم اشرفی ،عبداللہ خان ، محمد شفیع ، محمد علیم الدین ،محمد ساجد ، محمد منیر احمد ،محمد شہبازاور دیگر شریک تھے ، بعد ازاں اس اجلاس میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین، یونٹ ضلع وقارآباد کے تمام عہدیداران اور اراکین کو شناختی کارڈس حوالے کئے گئے ۔