Friday, May 17, 2024
Homesliderجی ایچ ایم سی انتخابات ، یکم دسمبر کو رائے دہی اور4...

جی ایچ ایم سی انتخابات ، یکم دسمبر کو رائے دہی اور4 ڈسبمر کونتائج

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات کا اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب انتخابات یکم ڈسمبر کو ہوں گے ۔ تلنگانہ کے الیکشن کمشنرپارتھاسارتھی نے مانصاحب ٹینک میں یہ اعلامیہ جاری کیاجس کے مطابق گریٹرحیدرآباد کے 150وارڈز کے انتخابات ہوںگے ۔ یکم دسمبرکوجی ایچ ایم سی انتخابات کے لئے رائے دہی ہوگی اور 4 دسمبرکو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ 18نومبرسے نامزدگیوں کا آغازہوگیا ہے ۔20نومبر پرچہ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔21 نومبرکو نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی۔22 نومبرکو 3بجے تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔

پارتھا سارتھی نے کہا کہ یہ انتخابات بیلٹ پیپرس کے ذریعہ ہوں گے ۔ مئیر کا عہدہ خاتون کیلئے محفوظ کیا گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ آج سے ہی انتخابی ضابطہ پر عمل شروع ہوگیا ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 38,56,770 مرد اور35,46,847 خواتین رائے دہند ہیں جبکہ 669 دیگرزمرے کے رائے دہندے ہیں۔9248 پولنگ مراکزکا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ ہر مراکز رائے دہی پر چہرہ شناسی کے ایپ کا استعمال کیاجائے گا۔