Thursday, May 2, 2024
Homesliderجی ایچ ایم سی انتخابات ،20،024 باکسوں میں 1،122 امیدواروں کی...

جی ایچ ایم سی انتخابات ،20،024 باکسوں میں 1،122 امیدواروں کی قسمت بند

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ فیصلہ کا دن آگیا اور شہر حیدرآباد میں ہر جگہ گھوما گھومی شروع ہوچکی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے  گرما گرم  مہم کے بعد  آج  74.67 لاکھ رائے دہندگان 150 ڈویژنوں کے انتخابات  میں حصہ لینے والے سیاسی لیڈروں  کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے تیار ہیں جب ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے انتخابات کروانے کا عمل شروع کردیا ہے ۔

بہت طویل عرصے کے بعد  انتخابات ای وی ایم کے بجائے بیلٹ باکسز کا استعمال کرتے ہوئے ہونے جارہے ہیں۔ بیلٹ پیپرز کا استعمال اور اس کے ساتھ ہونے والے فوائد اور نقصانات سب پر عیاں ہیں  لیکن کئی افراد  ان سے لاعلم ہیں۔ ووٹوں  کا استعمال  اور گنتی لمبی ، بوجھل اور تکلیف دہ ہوگی اور نتائج عام طور پر غیرمعمولی طور پر تاخیر کا شکار ہوجاتے ہیں اس کے برعکس جب ای وی ایم صرف چند گھنٹوں میں رائے دہی کے بعد کم وقت میں  اعلان  بھی کرتی ہیں لیکن ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے ان انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز اور بکسوں کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے  چونکہ جو جماعتیں انتخابات میں شکست کھا جاتی ہیں ان کی شکایت ہوتی ہے کہ  حکمران پارٹی کے ذریعہ ای وی ایم مشینوں کے ساتھ ان  کے مفادات کے مطابق چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

نیز تکنیکی خرابیوں کا مسئلہ ہے جو نتائج کے اعلان میں بھی تاخیر کرتا ہے۔ کوڈ  19 وبائی مرض کے پیش نظرایس ای سی نے بیلٹ پیپرز سے انتخابات  کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ووٹروں کو مشینوں پر بٹن دباکر انفیکشن کا خطرہ نہ ہو۔ بی جے پی کو چھوڑ کر  سب ہی سیاسی جماعتوں نے پیپرز کے ذریعہ  جی ایچ ایم سی انتخابات کروانے کی حمایت کی  ہے۔

اس بار 20 024 بیلٹ بکس استعمال ہورہے ہیں۔ آخری مرتبہ 2002 میں جی ایچ ایم سی انتخابات میں بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا گیا تھا۔ ای وی ایم نے 2009 اور 2016 کے بعد کے انتخابات میں بیلٹ بکس کی جگہ لے لی۔ آج کے انتخابات کے لئے 1،122 امیدوار میدان میں ہیں ، اس مقصد کے لئے 81،88،686 بیلٹ پیپرز چھپائے گئے ہیں اور 20،024 بیلٹ بکسوں کو 9101 پولنگ اسٹیشنوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔انتخاب 150 وارڈوں میں پھیلا ہوا ہے۔ بیلٹ پیپرز میں نوٹو کا اختیار ان لوگوں کے لئے ہوگا جنہوں نے فیصلہ کیا کہ کوئی بھی  سیاسی لیڈر انتخابات کے قابل نہیں ہے۔ ٹی آر ایس تمام ڈویژنوں میں حصہ لے رہی ہے ، جبکہ بی جے پی 149 ڈویژنوں میں اپنی قسمت آزمارہی ہے ، اس کے بعد کانگریس (146) ، ٹی ڈی پی (106) اور اے آئی ایم آئی ایم (51) ہیں۔