Monday, May 6, 2024
Homesliderجی ایچ ایم سی انتخابات سے قبل عوام کو رشوت دینے کی...

جی ایچ ایم سی انتخابات سے قبل عوام کو رشوت دینے کی ویڈیوز وائرل

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔ اتوار کی شام 6 بجے جی ایچ ایم سی انتخابات کے لئے انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد  لگتا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کو رشوت دینے کے دروازے کھول دیئے ہیں۔رائے دہندوں کو رشوت دینے کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائر ل ہوئی ہیں جس سے عوام میں ایک الجھن پیدا ہوگئی ہے ۔ایک جانب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ حکمران جماعت ٹی آر ایس کے خلاف بی جے پی کے آئی ٹی سیل کی یہ کارستانی ہے تو دوسری جانب بی جے پی اسے حکمران جماعت کا آخری حربہ قراردیا جارہا ہے۔

مبینہ طور پر ووٹرز کو رقم تقسیم کرتے ہوئے لوگوں کو پکڑے جانے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہیں۔ ان کلپوں میں بہت سے نوجوان دعویٰ کرتے  ہوئی دیکھائی دے رہے کہ ہیں ایسے لوگوں کو پکڑا گیا جو 500 روپے کے نوٹ لے رہے تھے۔ چوکس ہجوم بھی ان لوگوں سے پوچھ گچھ کرتے نظر آتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، گڈی ملکاپور میں بی جے پی کارکنوں نے یہ کہتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کیا کہ ٹی آر ایس کے ایک ایم ایل اے نے ایک ہوٹل میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور پیسہ بانٹ رہے ہیں۔

اس علاقے میں افراتفری پھیل گئی جب لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو شوٹ کی اور یہ باتیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ۔ کچھ ہی دیر  میں  بہت ساری اسی طرح کی ویڈیوز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھر گیا۔ پولیس نے ایم ایل اے کے ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لی لیکن کوئی نقد رقم دستیاب نہیں ہوئی۔ ان ویڈیوز میں سے بیشتر نے حکمراں ٹی آر ایس پر ووٹرز کو رشوت دینے کا الزام عائد کیا ہے ، جس سے یہ شبہ پیدا کیا گیا ہے کہ یہ حریف پارٹی کے آئی ٹی سیل کا آسان حربہ ہوسکتا ہے جو ٹی آر ایس کے خلاف اپنی کارروائی شروع کردی ہے ۔ کئی مقامات پر  حکمران ٹی آر ایس اور بی جے پی کے مابین رقم کی تقسیم پرجھگڑا ہوا۔