Saturday, May 18, 2024
Homesliderجی ایچ ایم سی انتخابات میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ...

جی ایچ ایم سی انتخابات میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کےلئے ویبنر مہم کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔  چند سماجی کارکنوں اور شہریوں نے جی ایچ ایم سی  انتخابات میں عوام  کو ووٹ ڈالنے کے لئے حساس بنانے کے لئے انٹرنیٹ پر مبنی مہم شروع کی ہے۔ اس مقصد کےلئے   ویبنر کا چلن عام ہورہا ہے اور سیاسی امیدواروں کے لئے آئی ٹی ماہرین کی خدمات انجام دینے والے افراد اپنے علاقوں کے عوام تک لیڈر کی آواز پہنچانے کےلئے علاوہ  عوام کی آواز اور ان کے مسائل کو مقامی نمائندوں تک پہنچا رہے ہیں ۔

معروف ماہر ماحولیات ، سبا راؤ ، جو اس مہم کا آغاز کرنے والوں میں سے ہیں  انہوں نے کہا ہے کہ عوام  کے لئے اپنے حقوق اور فرائض کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ ہم نے یہ مہم اس لئے شروع کی ہے کیونکہ ہمیں انتخابات میں شہریوں کی تعداد کم اور کم دیکھنے میں آرہی ہے اور اس سے رائے دہی کا تناسب  کا فیصد پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ بلدیہ انتخابات بہت اہم ہیں کیونکہ کارپوریٹر کسی شہری مسئلے کے سلسلے میں شہریوں کا رابطہ کا پہلا نکتہ ہوتاہے۔ تاہم ،بہت سارے لوگ اپنے معاملات کے لئے وزراء سے رجوع کرتے ہیں جبکہ بنیادی طور پر ان مسائل کو ایک کارپوریٹرآسانی سے حل کرواسکتا ہے۔

ویبنیر مہم کے ذریعے کارکن جب  مقامی عاوم تک پہنچ رہے ہیں  وہ ہندوستان سے باہر اپنے مقام سے محبت کرنے والے حیدرآبادیوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں جس سے ا مرتبہ رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کی امید کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہاہے کہ ہم نے تمام 150 وارڈوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو منسلک کیا ہے اور اپنی رسائ بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ لوگ بدلے میں اپنے علاقوں میں عوام سے متعلق مسائل کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہم حیدرآباد سے آنے والے لوگوں تک بھی پہنچ چکے ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں۔ یہ لوگ اپنے تجربات شیئر کررہے ہیں کہ وہاں کی میونسپلٹی کیسے کام کرتی ہے۔  رواں ہفتے شروع ہونے والی یہ مہم صرف انتخابات تک محدود  نہیں رہےگی بلکہ  ابتداء میں جی ایچ ایم سی  انتخابات ختم ہونے کے بعد بھی اس مہم کو زندہ رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں  اور عوام کو اس کے بارے میں حساس بنانے کے خواہاں ہیں اور ہر شہر ی کو ایک ذمہ دار  اورچوکس شہری ہونے کی اہمیت ہر ایک میں پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔