Thursday, May 2, 2024
Homesliderجی ایچ ایم سی انتخابات کےلئے رائے دہی کے سامان کی تقسیم

جی ایچ ایم سی انتخابات کےلئے رائے دہی کے سامان کی تقسیم

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد ۔ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)انتخابات کی یکم دسمبر کو ہونے والی رائے دہی کے سلسلہ میں پولنگ کے سامان کی حوالگی کا کام شروع کیاگیا ہے ۔اس کے لئے جی ایچ ایم سی حدود میں 30 مراکز بنائے گئے ہیں جہاں سے بیلٹ باکسس اور دوسرے سامان کی حوالگی عمل میں لائی گئی۔خیریت آباد،سکندرآباد،کوکٹ پلی زونس میں یہ ڈی آرایس مراکز قائم کئے گئے ہیں۔سیری لنگم پلی زون میں چار مراکز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ۔ پولنگ آفیسرس اور دیگر عہدیدار وہاں پہنچ کر سامان حاصل کیا ۔پولنگ کے سامان کے ساتھ کورونا کٹس،سینی ٹائزرس کی بھی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے ۔پولنگ کے موقع پرکسی بھی ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کیاجارہا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے دفتر پر بی جےپی کی ہنگامہ آرائی

الیکشن کمیشن پر جانبدارانہ مظاہرہ اور حکمران جماعت ٹی آرایس کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے کارکنوں نے آج حیدرآبادمیں دفتر ریاستی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی کوشش کی تاہم چوکس پولیس نے اس احتجاج کو ناکام بنادیا۔اس موقع پر ان کارکنوں نے الزام لگایا کہ اساتذہ کوالیکشن کی ڈیوٹی کا کام نہیں دیاگیا ہے کیونکہ حکومت کو خدشہ تھا کہ یہ اساتذہ اس کے خلاف کام کریں گے ۔ان احتجاجی کارکنوں نے ریاستی الیکشن کمیشن اور چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔دوباک کے نومنتخب رکن اسمبلی رگھونند،رکن کونسل رامچندرراو،اندرسین ریڈی اور دوسروں نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کوگرفتار کرتے ہوئے گوشہ محل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔