Monday, April 29, 2024
Homeتازہ ترین خبریںجی میل کے 15 سال، صارفین کو ایک سہولت

جی میل کے 15 سال، صارفین کو ایک سہولت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد-گوگل کی جانب سے جی میل کے 15 برس مکمل ہونے پر صارفین کو ایک نئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یکم اپریل 2004 کو گوگل نے اپنی ای میل خدمات جی میل کو متعارف کروایا تھا اور اب جی میل کے 15 سال مکمل ہوگئے ہیں جو اس کمپنی کامیاب ترین پراڈکٹس میں سے ایک ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

جی میل کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اس ای میل سروس میں اس فیچر (نئی سہولت) کو متعارف کروایا جس کا انتظار صارفین برسوں سے کررہے ہیں۔ایک فیچر تو اسمارٹ کمپوز کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہے جو اس ای میل خدمات کو صارف کے انداز تحریر کے مطابق ای میل تحریر کرنے میں مدد دے گا۔ تاہم گوگل نے اس فیچر کی زیادہ تفصیلات بیان نہیں کیں لیکن کہاکہ اسمارٹ کمپوز مخصوص افراد کوروانہ کی جانے والے ای میلز کی تحریر کے انداز کو یاد رکھے گا لیکن سب سے اہم سہولت جی میل میں پہلی مرتبہ ”شیڈول ای میل “ کی سہولت دینا ہے۔ اس مقصد کے لیے سینڈ بٹن کے آگے ایک ایرو ہوگا جس پر کلک کرنے پر ای میل کو مخصوص وقت کے لئے پابند کرنا ممکن ہوگا۔ ابھی جی میل میں تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد سے شیڈول ای میل کرنا ممکن ہے لیکن گوگل کی جانب سے براہ راست یہ سہولت فراہم کرنا یقیناً زیادہ بہتر ہوگا۔