Tuesday, May 7, 2024
Homesliderجے این ٹی یو کسی بھی سمسٹر کے نصاب کو کم نہیں...

جے این ٹی یو کسی بھی سمسٹر کے نصاب کو کم نہیں کرے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ایمسیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ، داخلے کے عمل ، تعلیمی شیڈول اور امتحانات سے متعلق متعدد سوالات امیدواروں کو پریشان کررہے ہیں جو رواں سال آئی ای ای ای  انجینئرنگ کی تعلیم شروع کرنے جارہے ہیں۔ جے این ٹی یوحیدرآباد کے رجسٹرار منظور حسین  سال اول کے طلباء کے لئے تعلیمی تقویم جاری کرنے سے پہلے کہا کہ یونیورسٹی کے لئے نصاب کو کم کرنا کوئی متبادل  نہیں ہے۔ ہم نے نصاب کو کم کرنے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔ یونیورسٹی ایک سیکھنے کا پلیٹ فارم ہے  اور ہم اپنے طلبا کو نصاب کا صرف ایک حصہ نہیں سکھا سکتے ہیں۔ لہذا  ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ  رواںسال کے نصاب میں کسی بھی سبق کو کم نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا  ہم نے جو تحقیق کی ہے اس سے  ہم سمجھتے ہیں کہ آن لائن سیکھنا کلاس روم  میں سیکھنے سے تیز تر ہے۔ اور ہم سارا نصاب مکمل کرنا چاہیں گے۔  انہوں نے مزید کہا ہم امتحان کے شیڈول پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم آدھے انجینئر سے  کو فارغ نہیں کرسکتے لہذا ہر سال کی طرح اس سال بھی مکمل نصاب  ہوگا۔ ہمیں تاریخوں کا انتظام کرنا پڑے گا۔ منظور حسین  مزید کہا ہے کہ نصاب کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ، حکام چھٹیوں کا وقت کم کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ اگر کلاسز آن لائن کروائے جارہے ہیں تو  تعطیلات میں کمی سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ بچہ گھر میں ہی ہوگا۔ تاہم  اگر حکومت ہمیں کالج کھولنے کی ہدایت کرتی ہے تو ،ہمیں نصاب مکمل ہونے کو یقینی بنانے کے لئے سردیوں اور سنکرانتی کی تعطیلات کو مختصر کرنا پڑے گا۔

ہم سال شروع کرنے میں پہلے ہی دیر کرچکے ہیں اور ہمیں ضائع شدہ وقت کے لئے نئی ترتیب کی ضرورت ہے۔ نصاب  کو مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی کو طلباء کے لئے اضافی کلاسز کا انتظام کرنا پڑے گا ۔ نیز یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ اگلے تعلیمی سال وبائی امراض کی وجہ سے متاثر نہ ہو ، ہمیں موسم گرما کی تعطیلات کاٹنا پڑے گا۔ اس بار ہمارے پاس ہفتے بھر کی چھٹی نہیں ہوسکتی۔ یونیورسٹی سیمسٹر کے اختتام پر پراٹیکل کلاسوں کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا یہ سمسٹر کے تمام طلبہ کے لئے لاگو ہے۔ طلبہ کے لئے پراکٹیکل  کلاسز سمسٹر مکمل ہونے سے ایک ماہ قبل کروائے جائیں گے۔ تاہم ، وبائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ، ہم نے طلبا کے لئے مناسب انتظامات کیے ہیں۔ وہ یا تو پریکٹس کے لئے اپنے کالج جاسکتے ہیں یا اپنے گھر کے قریب انجینئرنگ کالج جا سکتے ہیں ، جہاں شناختی کارڈ دکھائے جانے کے بعد انہیں لیبارٹریوں تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔ ہم نے یہ انتظام اس لئے کیا ہے کہ طلبا کو کلاسوں کے لئے زیادہ سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب ہم سالانہ امتحان منعقد کریں تو بندوبست ایسا ہی ہوگا۔