Friday, May 17, 2024
Homesliderحجاب کے مقدمہ پر سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سنوائی متوقع

حجاب کے مقدمہ پر سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سنوائی متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ہٹانے سے انکار کرنے والے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر اگلے ہفتے سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کی عرضیوں کا نوٹس لیا کہ درخواستیں بہت پہلے دائر کی گئی تھیں لیکن انہیں ابھی تک سماعت کے لیے درج نہیں کیا گیا ہے۔
بھوشن نے کہا لڑکیاں اپنی پڑھائی سے محروم ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔اس پر بنچ نے کہا ابھی تک دو بنچ کام نہیں کر رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں یہ معاملہ دوبارہ (کسی اور بنچ کے حوالے) کرنا ہوگا۔ اسے اگلے ہفتے کسی دن مناسب بنچ کے سامنے درج کیا جائے گا۔اہم بات یہ ہے کہ 15 مارچ کو ہائی کورٹ نے کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت دینے کی درخواستوں کو خارج کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف اپیلوں کی فوری سماعت کے لیے 26 اپریل کو معاملہ کا بھی خصوصی ذکر کیا گیا۔
کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں داخل کی گئیں۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ حجاب پہننا کسی لازمی مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلز کالج اُڈپی کی مسلم طالبات کے ایک حصے کی درخواست کو خارج کر دیا تھا کہ انہیں کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت دی جائے۔عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواستوں میں سے ایک درخواست گزار نے کہا ہے کہ  ہائی کورٹ نے اس بات کو مدنظر نہیں رکھا کہ حجاب پہننے کا حق ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت  راز داری  کے حق کے دائرے میں آتا ہے۔ اپنی صوابدید پر مبنی فیصلے کرنے کی آزادی رازداری کے حق کا ایک حصہ ہے۔