Saturday, May 18, 2024
Homesliderحجاج کی خدمت پر پہلی مرتبہ خاتون پولیس

حجاج کی خدمت پر پہلی مرتبہ خاتون پولیس

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس مکہ میں حجاج کی خدمت اور سلامتی پر مامور ہیں۔میڈیا کے مطابق مکہ پولیس سے منسلک خاتون پولیس عہدیدار افنان نے الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام دنوں کے مقابلے میں حج موسم میں ڈیوٹی دشوار ہوتی ہے۔ حج موسم میں ڈیوٹی کا سلسلہ 24 گھنٹے چلتا ہے۔عام دنوں کی خدمات  اور حج ایام کی خدمات  میں بڑا فرق ہے۔

خاتون پولیس عہدیداروں  نے کہا  ہے کہ میرا مکہ لیڈیز پولیس کے پہلے بیج سے تعلق ہے۔حج موسم میں عازمین کی خدمت کرکے فخر محسوس کر رہی ہوں۔ خاتون عہدیدار اریج نے کہا کہ  انگلش لٹریچر میں بی آنرز ہوں۔ دراصل میرے والد کویت کی جنگ آزادی میں زخمی ہوئے تھے۔ اپنے والد کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پولیس میں آئی ہوں۔ میری آرزو ہے کہ وطن عزیز کی دیگر لڑکیوں کے لیے مثال بنوں اور وہ بھی وطن اور معاشرے کی خدمت کے لیے آگے آئیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں۔