Sunday, April 28, 2024
Homesliderحج کےلئے درخواست دینے کی تاریخ میں 10 جنوری تک توسیع

حج کےلئے درخواست دینے کی تاریخ میں 10 جنوری تک توسیع

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ حج 2021 کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اور اب یہ 10 دسمبر سے بڑھا کر10 جنوری 2021 مقررکی گئی ہے ۔آج یہاں حج ہاؤس میں حج2021 کے ضمن میں مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی سرپرستی میں ایک اجلاس ہوا جس کے بعد حج کےلئے دی جانے والی درخواستوں کی تاریخ میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ حج 2021 کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں 10 جنوری تک توسیع کرنے کے علاوہ حجاج کرام کے اخراجات میں بھی کمی کردی گئی ہے ۔ اب تک40 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔خواتین کی جانب سے محرم”کے بغیرحج پر روانہ ہونے کی ضمن میں 500 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

 حج 2021 کے اخراجات کے تخمینہ اور سعودی عرب سے موصول تفصیلات کی بنیاد پر ہر عازم حج پر ممکنہ اخراجات میں بھی کمی کی گئی ہے ۔ احمد آباد اور ممبئی سے جانے والے عازمین حج کی تخمینہ لاگت تقریبا تین لاکھ30 ہزار ، بنگلور ، لکھن ¶ ، دہلی اور حیدرآباد کے مرکز سے جانے والے حج کےلئے روانہ ہونے والے افراد کے اخراجات کا تخمینہ تقریبا تین تا ساڑھے تین لاکھ روپے ہوگی۔ کوچی اور سری نگر سے جانے والے عازمیں حج کےلئے تقریبا 3.60 لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے ۔ علاوہ ازیں کولکتہ سے جانے والے عازمین حج کے اخراجات3.70 لاکھ اورگوہاٹی سے جانے والے عازمین حج کو تقریبا 4 لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ حج2021 کے انتظامات کورونا کی وجہ سے رہنما اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر تبدیل کیا گیا ہے ۔ ہندوستان اور سعودی عرب میں قیام ، سعودی عرب میں حاجیوں کے قیام کی مدت ، ٹریفک ، صحت اور دیگر انتظامات شامل ہیں۔آج یہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور حج مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس مرتبہ حج کے لئے صرف43 ہزار درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں اور اس کے پیش نظرآخری تاریخ میں 10جنوری تک توسیع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ ہندوستان کے21 مراکز کی بجائے 10 مراکز سے زائرین کی روانگی ہوگی اور محرم کے بغیر حج کاسفر کرنے والی خواتین کی500 درخواستیں ملی ہیں اور انہیں بلاقرعہ اندازی سے منظورکرلیا جائے گا۔