Thursday, May 2, 2024
Homesliderحج 2021 ،سعودی عرب بہترین انتظامات کےلئے پرعزم

حج 2021 ،سعودی عرب بہترین انتظامات کےلئے پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض  ۔کورونا بحران کے بتدریج ختم ہونے کے ساتھ جہاں زندگی معمول کی سمت گامزن ہے وہیں عالم اسلام کی نگاہیں مکہ مکرمہ پر ٹکی ہوئی ہیں کیونکہ اس مرتبہ حج کی امید زیادہ قوی ہوچکی ہے  اور آئے دن سعودی عرب حکومت اور حج انتظامیہ کی جانب سے عزائم سے بھری خبروں نے بھی بندگان توحید کے چہروں پر امید کے آثار کو زیادہ کردیاہے ۔سعودی عرب سے اب جو نئی خبر موصول ہوئی ہے اس کے تحت سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بنتن نے  ان عزائم کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب موجودی صورت حال اور ہر طرح کے چیلنجز میں حج انتظامات کی اہلیت رکھتا ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہےکہ کورونا بحران  کے دوران سعودی عرب کے سرکاری اورخانگی  اداروں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے عمرہ  زائرین کی بہتر خدمت انجام دی اوراپنی تمار تر توانائیاں وقف کردیں۔ ڈاکٹر بنتن حج و عمرہ و زیارت فورم کے اجلاس سے آن لائن خطاب کیا ، یہ خطاب موجودہ بحران کے دوران ایک نئی امید بن کر سامنے آیا ہے ۔ اس اجلاس کا  عنوان کورونا سے نمٹنے اور حج و عمرہ پر وبا کے اثرات کو قابو کرنے میں سعودی عرب کی کامیابی رکھا گیا  ۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر بنتن نے  کہا ہے  کہ وزارت حج و عمرہ نے کورونابحران  شروع ہوتے ہی ایک لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین کو مدینہ منورہ اور چھ لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں سہولتیں فراہم کیں۔ جس وقت ساری دنیا لاکٹ ڈاؤن سے پریشان تھی  اس وقت یہ خدمت مقدس مساجد میں کی گئی۔سعودی نے حج موسم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے حج موسم 1441ھ کے دوران پانچویں رکن کی ادائیگی کے لیے بہترین اسکیمیں تیار کی تھیں۔ سعودی  نے ثابت کردیا کہ سعودی عرب ہر طرح کے حالات میں حج انتظامات کی صلاحیت رکھتا ہے۔کیونکہ  زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے اور حج کی بہتر انداز میں ادائیگی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا۔