Sunday, May 19, 2024
Homesliderحضورآباد انتخابات ،کے سی آر نے دلتوں کی حکمت عملی اختیار کرلی

حضورآباد انتخابات ،کے سی آر نے دلتوں کی حکمت عملی اختیار کرلی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دلتوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچانے کے لئے دلت بندھو اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت منتخب حلقوں کو ہر حلقے میں اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپےملیں گے۔ تاہم چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ حکومت منتخب 100 خاندانوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے تاہم اس منصوبے کو حضورآبادکے حلقہ انتخاب میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طورپرنافذ کرے گی۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ وہ حلقہ میں رہائش پذیر تمام دلت خاندانوں کو 10 لاکھ روپے دینے کے لئے حلقے کے لئے 1500 سے 2000 کروڑ روپئے کی منظوری دے گی۔

 حلقہ حضورآباد میں 20000 دلت خاندان ہیں اور اس حلقے کے ہر دلت خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کیلئے 2000 کروڑ روپئے کی ضرورت ہےتاہم سیاسی تجزیہ نگاروں یہ رائے پیش کررہے ہیں کہ چیف منسٹر حضورآباد ضمنی انتخاب کے پیش نظر کسی بھی قیمت پر اپنے سابق ​​دائیں ہاتھ ایٹالہ راجندر کو شکست دینے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ اس حلقے میں قریب 40000 دلت ووٹ ہیں اور اگر ٹی آر ایس امیدوار جوبھی ہو وہ آسانی سے جیت جائے گا اگر دلتوں نے اپنے موجودہ ووٹ بینک سے ٹی آر ایس امیدوارکو یکطرفہ طور پر اپنے ووٹ ڈالے تو پھر ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہے ۔ چیف منسٹر نے ضمنی انتخاب کو ایک وقار کے طور پر لیا ہے اور وہ ہر قیمت پر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں کیوں کہ ایٹالہ نے کابینہ سے برخاست ہونے کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ چیف منسٹر نے پہلے ہی ٹی ٹی ڈی پی کے سابق چیف ایل رمنا کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے۔

 دلتوں اور پدماشالی ووٹوں کی کل تعداد 60000 کے لگ بھگ ہوگی اور اس کا نتیجہ ٹی آر ایس امیدوار کے حق میں متاثر ہوگا اگر رامانا نے اپنی برادری کے ووٹوں کو مکمل طور پر متاثر کیا تو کامیابی کا تناسب اور بھی بہتر ہوگا ، تاہم تجزیہ نگار کے بمو جب اگر حلقہ میں دلت بندھواسکیم  کو صد فیصد عمل کیا گیا تو دلت ووٹ ڈالیں گے۔ پارٹی کو دلتوں اور پدماشالی ووٹرز کے علاوہ تقریبا 20000-40000 رائے دہندگان  کو راغب کرنے کے لئے اضافی کام کرنا ہے۔ یہ ضمنی انتخابات پر کانگریس پارٹی کے اثرات پر بھی منحصر ہے۔ تاہم  موجودہ  ایم ایل اے ایٹالہ راجندر نے 2018 کے انتخابات میں 104840 ووٹ حاصل کرکے 43719 اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ کانگریس کے امیدوار پیڈی کوشک ریڈی نے 61121 ووٹ حاصل کیے تاہم ، اس مرتبہ  بی جے پی ای راجندر کے ساتھ ٹی آر ایس اور کانگریس کے لئے سخت مقابلہ لڑنے کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔