Sunday, May 5, 2024
Homesliderحضورآباد میں بی جے پی کو کامیابی کا یقین

حضورآباد میں بی جے پی کو کامیابی کا یقین

- Advertisement -
- Advertisement -

حضورآباد۔اس وقت حضور آباد کے ضمنی انتخابات پر سب کی نظریں مرکوز ہیں جہاں بی جے پی اور ٹی آر ایس کو اپنی اپنی کامیابی کی قوی امید ہے ۔تلنگانہ کے سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ایٹالہ راجندر نے دعوی کیا کہ انہوں نے حضور آباد کو ہمہ جہت ترقی دلائی ہے ۔ کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجندر نے کہا کہ حضور آباد میں کوئی بڑا کام زیر التوا نہیں ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں بی جے پی لیڈروں کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ ٹی آر ایس ان کا امتیازی نشان کارقراردیتے ہوئے عوام میں غلط مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر ریاستی حکومت کا خزانہ بھرا ہواہے تو دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے منتظمین کو بلزکیوں ادا نہیں کئے جا ر ہے ہیں؟انہوں نے سوال کیا کہ جب رعیتو بندھو اسکیم ریاست بھر میں عمل ہورہی ہے تو دلت بندھو اسکیم کو صرف حضور آباد اسمبلی حلقہ میں کیوں شروع کیا گیا ہے ؟ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ انہیں ووٹ دینے والوں کو سرکاری اسکیموں سے محروم کرنے کی مہم چلا ئی جارہی ہے ۔ الزام لگایا کہ حضورآباد اسمبلی حلقہ جس کا ضمنی انتخاب ہونے والا ہے میں رقم تقسیم کرنے کے لئے حیدرآباد میں سرکاری زمینیں فروخت کی گئیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس حلقہ سے ان کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ وہ تین ماہ سے مہم چلارہے ہیں۔سابق وزیر ای راجندر نے وزیر فائنانس ہریش راؤ کو خبردار کیا کہ ہریش چاہے کتنا ہی کام کریں، چندرشیکھرراو ان پر یقین نہیں کریں گے ۔ اگر ہریش راو ان پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں تو تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی۔ ان کی اور ہریش راو کی دوستی تقریبا 18برس پرانی ہے ۔وہ اس دوستی کو فراموش کرتے ہوئے کے سی آر کو خوش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ حضور آباد کے عوام ہریش راوکی دھوکہ باز باتوں پر یقین نہیں کریں گے ۔دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے غلط تشہیر کی گئی تھی لیکن نتیجہ بی جے پی کے حق میں آیا اب حضورآباد کا نتیجہ بھی اسی طرح آئے گا۔