Saturday, May 18, 2024
Homesliderحلف لینے سے قبل ہی بی جے پی کارپوریٹر رمیش گوڈ کی...

حلف لینے سے قبل ہی بی جے پی کارپوریٹر رمیش گوڈ کی کورونا سے موت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔گریٹر حیدرآباد  مونسپل کارپوریشن  (جی  ایچ ایم سی ) کے انتخابات میں توقعات سے زیادہ بہتر مظاہرہ کرنے والی اپوزیشن جماعت بی جے پی کے خیموں میں  ابھی جشن کا ماحول عروج پر پہنچا بھی نہیں ہے کہ ایک گوشے سے غم کی لہر دوڑ گئی کیونکہ ان کا ایک کارپوریٹر اپنے عہدے کا حلف لینے سے قبل ہی کورونا کی وجہ سے موت کی نیند سوگیا ہے۔اس خبر نے صرف بی جے پی کے خیمہ میں ہی نہیں بلکہ حیدرآباد کے سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔

بی جے پی کی ٹکٹ پر کارپوریٹر منتخب ہونے والے اکولا رمیش گوڈ جو حال ہی میں لنگوجیوڈیم ڈویژن سے بی جے پی کی طرف سے منتخب ہوئے تھے ، گزشتہ رات کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ وہ ابھی تک کارپوریٹر کی حیثیت سے حلف  نہیں اٹھا پائے تھے ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات جیتنے کے تین دن بعد رمیش گوڈ کی کورونا  رپورٹ مثبت آئی ۔ انہیں گچی باولی کے اے آئی جی دواخانے میں علاج کےلئے داخل کروایا گیا تھا۔ جمعرات رات انہوں نے آخری سانس لی حالانکہ وہ  وہیں زیر علاج تھے۔

رمیش گوڈ کے اچانک انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے نے اظہار تعزیت کیا اور سوگوار کنبہ کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ یہ پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہےکیونکہ رمیش گوڈ ایک پرعزم ، مضبوط رہنما تھے۔ رمیش گوڈ پارٹی کی طرف سے دی گئی ذمہ داریوں کو دل سے پوری کرتے تھے۔