Friday, May 17, 2024
Homeاسپورٹسحنا اور انکور متل کھیل رتن کیلئے نامزد

حنا اور انکور متل کھیل رتن کیلئے نامزد

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ نیشنل شوٹنگ فیڈریشن نے پستول کی ماہر حنا سدھو اور شوٹر انکور متل کو ہندوستان کے اعلیٰ ترین اسپورٹس اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔ انجم موڈگل (رائفل)، شاہزر رضوی (پستول) اور اوم پرکاش متھراول (پستول) کو ارجن ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ 29 سالہ حنا ہندوستان کی ایسی پہلی نشانہ باز ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) کی عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جبکہ انہوں نے ورلڈ کپ میں ایک سے زائد مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔ علاوہ ازیں کامن ویلتھ گیمس ایشین گیمس اور ایشین چمپئن شپ میں انہوں نے ہندوستان کیلئے یادگار فتوحات حاصل کی ہیں۔ حنا نے 10 میٹر ایر پستول ایونٹ میں 203.8 اسکور کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا ان کے علاوہ متل بھی ہندوستان کے ایک ایسے نشانہ باز ہیں جنہوں نے حالیہ برسوں میں اپنے مظاہروں میں استقلال کا ثبوت دیا ہے۔ انجم ایسی پہلی ہندوستانی نشانہ باز ہیں جنہوں نے ٹوکیو اولمپک 2020ءمیں کوٹا کے ذریعہ رسائی حاصل کی ہے کیونکہ انہوں نے گذشتہ برس ستمبر میں منعقدہ ورلڈ چمپئن شپ کے خاتون زمرہ کے ایر رائفل میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔