Wednesday, May 22, 2024
Homeٹرینڈنگحکومت،سی بی آئی،ای ڈی کو ذاتی انتقام کیلئے استعما ل کر رہی...

حکومت،سی بی آئی،ای ڈی کو ذاتی انتقام کیلئے استعما ل کر رہی ہے : سرجے والا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : کانگریس نے جمعرات کے روز سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی گرفتاری پر بی جے پی حکومت پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس نے سی بی آئی،ای ڈی کوجیسے محکموں کو ’ذاتی انتقام کے لئے استعمال کیا ہے۔کانگریس کے سینئیر رہنما پی چدمبرم کو ڈرامائی پیش رفت کے بعد چہارشنبہ کی رات کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔سابق مرکزی وزیر نے رات ایجنسی کے گیسٹ ہاؤس میں گزاری۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا ”ہندوستا ن نے پچھلے دو دنوں میں جمہوریت اور امن و امان کا دن دہاڑے قتل ہوتے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ آئی این ایکس میڈیا کیس کے متعدد ملزمان کو گرفترا نہیں کیا گیا،لیکن ایک سینئیر رہنما کو بغیر کسی قانونی بنیاد کے گرفتار کیا گیا۔

سرجے والا نے کہا۔”حکومت سی بی آئی،ای ڈی کو حکمراں پارٹی،ملک میں حکمرانی کرنے والوں کے لئے ذاتی انتقام کے محکموں کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے اندرانی مکھرجی کا ذکر کرتے ہوئے کہ ”ایک تجربہ کار رہنما کو اس خاتون کے بیان پر گرفتار کیا گیا،جس پر اس کی اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا لزام ہے۔سرجے والا نے الزام عائد کیا کہ ملک میں ہر ایک کو خاموش کرانے کے لئے سینئیر سیاسی حریفوں پر جھوٹے الزام عائد کئے جا رہے ہیں۔