Friday, May 17, 2024
Homeتلنگانہحکومت نے پیر کی آدھی رات سے بس کرایوں میں اضافے کا...

حکومت نے پیر کی آدھی رات سے بس کرایوں میں اضافے کا کیا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے پیر کی آدھی رات سے ریاست بھر میں آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔شہر میں،آر ڈینری بس میں کم سے کم کرایہ 5روپئے سے بڑھا کر 10روپئے کر دیا گیا ہے۔نئے بس کے کرائے،ایکسپریس میں 15روپئے۔سوپر لگژری میں 25روپئے اور گرودا اور اے سی سلیپر بسوں میں 35 روپئے ہوں گے۔سٹی بسوں میں میٹرو ایکسپریس کا کم سے کم کرایہ 10روپئے رکھا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 30سے بڑھا کر 35روپئے کر دیا گیا ہے۔ڈیلکس بسوں میں کم سے کم کرایہ ایک ہی ہوگا اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 30روپئے سے بڑھا کر  40 روپئے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح آرڈینری بس پاس کی رقم کو 770 روپئے سے بڑھا کر 950 روپئے،میٹرو ایکسپریس بس پاس کو 880 روپئے سے بڑھا کر

1070 روپئے اور میٹرو ڈیلکس پاس کو 990 روپئے سے بڑھا کر 1185 روپئے کر دیا گیا ہے۔24 گھنٹے کے بس پاس کی قیمت 80 روپئے سے بڑھا کر 100 روپئے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق،ٹی ایس آر ٹی سی کے عہدیداروں نے تمام انتظامات کر لئے ہیں اور کنڈاکٹر ز،ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2دسمبر کی آدھی رات سے اضافہ شدہ نئے کرائے وسول کریں۔حکومت نے فی کلو میٹر 20پیسے اضافہ کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے اور سے حکومت کو مزید 750کروڑ روپئے ملیں گے۔