Monday, May 20, 2024
Homesliderحکومت کی وجہ سے کسانوں کو بحرانوں کا سامنا: راہول

حکومت کی وجہ سے کسانوں کو بحرانوں کا سامنا: راہول

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بہار میں کسان منیمم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے بغیر پریشان ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے کسانوں کو اس بحران میں دھکیل دیا ہے ۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ بہار کا کسان ایم ایس پی اے پی ایم سی کے بغیر کافی پریشانی میں ہے اور اب وزیر اعظم نے پورے ملک کو اسی کنویں میں دھکیل دیا ہے ۔ ایسے میں ملک کے کسانوں کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے ۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایم ایس پی نہ ملنے پر پریشان بہار کے کسانوں کا ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اورنگ آباد کے کسانوں کے مسائل کی طرف توجہ مرکوز کروائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہاں کے کسانوں دھان کی فصل کا ایم ایس پی مل نہیں رہا ہے ۔حکومت ان کے مسائل کو نظر انداز کررہی ہے جس کی وجہ سے دھان کی کاشت مکمل طور پر برباد ہوئی ہے ۔
دریں اثنا کانگریس مواصلات شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی کو کسان تحریک کو ختم کرنے کے لئے ضد چھوڑنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بادشاہت کو ترک کیجئے ، راج دھرم مانئے ۔ کسانوں کی بات سنیں، کالے قوانین کو منسوخ کریں، ورنہ تاریخ نے کبھی بھی غرورکو معاف نہیں کیا