Thursday, May 2, 2024
Homesliderحکومت گھر گھرکا مغربی بنگال میں کل سے شروع

حکومت گھر گھرکا مغربی بنگال میں کل سے شروع

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔مغربی بنگال حکومت کا منصوبہ حکومت گھر گھر منگل سے شروع ہورہا ہے ۔ریاستی حکومت کا یہ منصوبہ ہرضلع کے ہر بلاک میں میں ہوگا ۔چیف منسٹر ممتا بنرجی اس منصوبے کا اعلان گزشتہ ہفتے بانکوڑہ دورے کے دوران کیا تھا کہ دسمبر کی پہلی تاریخ سے حکومت کے عہدیدار گھر گھر جاکر سرکاری اسکیموں سے متعلق شہریوں کو آگاہ کریں گے ۔

حکومت کے ذرائع کے مطابق حکومت گھر گھر( ڈور ٹو ڈور گورنمنٹ)کے تحت حکومت کے جن 10 اسکیموں کو شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا ان میں فوڈ کمپینین ، ہیلتھ اسکیم، ذات سرٹیفکیٹ ،سکھچا شری ،کنیاشری ، روپاشری ، اوکی شری ، جوی جوہر ، شیڈول فرینڈ ، ایک سو دن کام قابل ذکر ہیں۔ ان تمام منصوبوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، مختلف سرکاری محکموں کے عہدیدار دیہی اور میونسپل علاقوں میں کیمپ لگائیں گے تاکہ ان منصوبوں کے بارے میں شکایات سنیں جائیں گی۔ ضلع کے تمام منصوبوں کا انچارج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہوں گے ۔ اس منصوبے کا کام مجموعی طور پر 4 مرحلے میں ہوگا۔

مغربی بنگال حکومت کے مطابق یہ کام یکم دسمبر سے30 جنوری کے درمیان مکمل ہوگا۔ پہلا مرحلہ11 دسمبر تک کے درمیان گا۔ دوسرا مرحلہ 15-24 دسمبر کے درمیان ہوگا ۔ تیسرا مرحلہ نئے سال کے آغاز میں 2 جنوری سے 12 جنوری کے درمیان ہوگا۔ چوتھا مرحلہ کا کام 18 تا 26 جنوری کے درمیان ہوگا۔ ہر وارڈ میں حکومت کے عہدیدار کیمپ لگائیں گے ۔دیہی علاقوں میں بھی کیمپ لگائے جائیں گے ۔ اسکولوں ، کالجوں ، یہ کیمپ کمیونٹی ہالوں ، گرام پنچایت دفاتر میںلگائے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق کیمپ کے وقت اور جگہ کا اعلان پہلے ہی کیا جائے گا۔ عوام اس کیمپ میں جاسکتے ہیں اور شکایت درج کرسکتے ہیں۔چیف منسٹر ممتا بنرجی نے گزشہ ہفتے کہا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا ریاست میں کوئی بھی سرکاری اسکیموں سے محروم نہ رہے ۔ تاہم نہ صرف دیہات میں بلکہ شہروں میں بھی اس اسکیم سے فائدہ حاصل کیاجاسکتا ہے ۔