Thursday, May 2, 2024
Homesliderحیدآباد اور تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں آئندہ تین دنوں میں تیز...

حیدآباد اور تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں آئندہ تین دنوں میں تیز بارش کی پیش قیاسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ حیدآباد شہر میں اگلے 3 دن کے دوران بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے کیونکہ  منگل کے روز جنوب مغربی خلیج بنگال کے اوپر آنے والا طوفان نویار مغرب کی سمت بڑھ گیا ہے اور اس نے پلوڈری سے 380 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق اور چینائی کے جنوب جنوب مشرق میں 430 کلومیٹر طویل فاصلہ طے کرلیا ہے۔

توقع ہے کہ طوفان کا نظام جلد ہی ایک انتہائی شدید طوفان بن جائے گا اور شام کے قریب پڈوچیری کے آس پاس کریکال اور میمال پورم کے مابین بارش کا امکان بنائے گا ، جس کی رفتار 120۔130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔

 تقریبا 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےاگلے 12 گھنٹوں کے دوران مزید شدید چکرو طوفان اور اس کے بعد 12 گھنٹوں کے دوران ایک انتہائی شدید چکرو طوفان آنے کا امکان ہے۔چہارشنبہ کو مختلف  مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ہی تلنگانہ میں بھی طوفان نویار ہلکی سے درمیانی بارش لانے والا ہے۔

ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد  میں 25 نومبر سے 27 نومبر تک ایک یا دو بارش یا گرج چمک کے ساتھ عام طور پر ابرآلود آسمان دیکھنے کو ملے گا۔ 25تا 27 نومبر سے  جوگولمبا گڈوال ، واناپرتھی ، نگرکرنول اضلاع میں مختلف  مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ ، تلنگانہ کے محبوب  نگر ، نارائن پیٹ ، وقار آباد ، رنگاریڈی ، حیدرآباد ، میڈچل ملکاجگیری ، یادگری بھووناگیری ، جنگاون ، نلگنڈہ ، سوریاپیٹ اور کھمم میں آئندہ تین دن تک میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔