Sunday, May 19, 2024
Homesliderحیدرآبادی فاسٹ بولرعمران ملک کا پہلے ہی مقابلے میں نیا ریکارڈ

حیدرآبادی فاسٹ بولرعمران ملک کا پہلے ہی مقابلے میں نیا ریکارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ اپنے آئی پی ایل کے پہلے ہی مقابلے میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آرایچ) کے فاسٹ بولر عمران ملک نے 150.06 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ڈال کر ہندوستانی بولر کی جانب سے سب سے تیز گیند ڈالنا کا ریکارڈ درج کرلیا ہے ۔ عمران ملک نے جو تیز رفتار گیند ڈالی ہے وہ آئی پی ایل2021 میں کسی بھی ہندوستانی بولر کی جانب سے سب سے تیز ترین گیند ہے۔عمران  ملک فاسٹ بولرسندیپ شرما کی جگہ ایس آر ایچ پلیئنگ الیون میں آئے اور انہوں نے دبئی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف میچ میں اپنی تیز رفتار سے سب کو متاثر کیا۔

 کے کے آر اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے آئی پی ایل 2021 کی اب تک کی سب سے تیز گیند ڈالی ہے ، جس کی رفتار 152.75 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ دریں اثنا محمد سراج آئی پی ایل میں سابق تیز ترین ہندوستانی بولر تھے جس کی رفتار 145.97 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ 21 سالہ عمران  ملک کو ٹی نٹراجن کے مقام پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ نٹراجن کوویڈ 19 متاثر ہیں، 22 ستمبرکو دہلی کیپیٹلز کے خلاف حیدرآباد کے مقابلے سے قبل نٹراجن کا کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی ۔

 عمران جو حیدرآباد کے دستے کا ایک خالص بولر ہیں انہوں نے جموں کشمیر کے لیے ایک ٹی 20 اور لسٹ اے میچ کھیلا ہے اور مجموعی طور پر چار وکٹیں حاصل کیں۔ حیدرآباد کے کپتان کین ولیم سن نے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرکو ٹاس کے دوران ایک دلچسپ صلاحیت قراردیا۔اس موقع پر ولیمسن نے کہا کہ یہ ایک بدقسمتی ہے کہ ٹیم اس موقف میں ہے لیکن کھلاڑیوں کی نشوونما ، مشکل حالات میں ، خاص طور پر کولکتہ جیسی ٹیم کے خلاف تجربہ حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔کولکتہ کے خلاف اگرچہ حیدرآباد کو 6 وکٹوں سے شکست ہوئی لیکن ولیمسن نے میچ کے بعد بھی نوجوان فاسٹ بولر عمران کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ (عمران ) نیٹ میں بہت تیز بولنگ کر رہے ہیں اور آج ان کے لیے موقع ملنا بہت اچھا ہے اور امید ہےکہ وہ اس طرح بہت آگے جائیں گے۔