Wednesday, May 15, 2024
Homesliderحیدرآبادی ملازمتوں کی مارکٹ میں کورونا کے بعد بحالی

حیدرآبادی ملازمتوں کی مارکٹ میں کورونا کے بعد بحالی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ وبائی مرض  کورونا کے عروج کے دوران ہمہ وقت کم ترین سطح پر رہنے کے بعد  حیدرآباد میں ملازمت کی پوسٹنگ میں حالیہ مہینوں میں ایک بہترین  اضافہ دیکھا گیا۔ مونسٹر ایمپلائمنٹ انڈیکس 2020 کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق کوویڈ 19 وبائی بیماری کے باوجود ملک بھر کے متعدد شہروں میں ملازمت کی پوسٹنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اپریل اور جولائی کے درمیان عائد کردہ لاک ڈاؤن کے دوران ، چنڈی گڑھ (-27فیصد) ، ممبئی (-24 فیصد) اور بنگلورو (-20 فیصد) سب سے زیادہ متاثر ہونے والے متعدد شہروں میں روزگار کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 جے پور (+ 8 فیصد) ، بڑودہ (+ 2 فیصد) ، کولکتہ (-2 فیصد) اور کوئمبٹور (-4 فیصد) سب سے کم متاثر ہونے والے  شہر رہے۔ بعد ازاں چنڈی گڑھ (17 فیصد) ، بنگلورو (14 فیصد) ، پونے (4 فیصد) ، چینائی (4 فیصد) اور حیدرآباد (4 فیصد) نے اگست تا نومبر کے دوران زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع ظاہر کئے  ہیں ۔ وہ شہر جو اب کوویڈ سے پہلے  ملازمتوں کے اعداد شمار کی سطح سے واپس آئے ہیں یا بہتر مظاہرہ کر رہے ہیں وہ بنگلورو (-3 فیصد) ، حیدرآباد (-5 فیصد) ، چندی گڑھ (-5 فیصد) ، اور جے پور (-5 فیصد) ہیں۔

یہ رپورٹ مونسٹر کے داخلی انڈیکس پر مبنی تھی جس کی اساس 100 تھی۔ اپریل جولائی کے دوران ، بی پی او  آئی ٹی ایس (-48 فیصد) ، بینکاری / مالیاتی خدمات ، انشورنس (-48 فیصد) ، پیداوار اور مینوفیکچرنگ (-46 فیصد) ، سفر اور سیاحت (-76 فیصد) ، اور لباس / ٹیکسٹائل / چمڑے ، اور زیورات (-49 فیصد) صنعتوں کو جنوری مارچ کے مقابلے میں سب سے زیادہ متاثر کیا گیا۔ ٹیلی کام / آئی ایس پی (-16 فیصد) ، اشتہار بازی ، مارکیٹ ریسرچ ، تعلقات عامہ (-11 فیصد) ، میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (-6 فیصد) ، پرنٹنگ / پیکیجنگ (-13 فیصد) ، زراعت یافتہ صنعتوں (-5فیصد) پر کم اثر پڑے۔ اگست تا نومبر کی بحالی کی مدت کے دوران ، امپورٹ / ایکسپورٹ (15 فیصد) ، لاجسٹک ، کورئیر / فریٹ / ٹرانسپورٹ (14 فیصد) ، ریٹیل (13 فیصد) ، بی پی او / آئی ٹی ایس (9 فیصد) ، گارمنٹس ، جواہرات اور زیورات (8فیصد) جیسے صنعتوں میں ملازمت کی پوسٹنگ لاک ڈاؤن مدت کے مقابلے میں اب بہترہوئی ہے۔ ٹیلی کام / آئی ایس پی (-8فیصد) ، اشتہار بازی ، مارکیٹ ریسرچ اینڈ پی آر (-11 فیصد) ، میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (-5 فیصد) ، لاجسٹک ، کورئیر / ٹرانسپورٹ (-9 فیصد) ، اور زراعت پر مبنی صنعتیں (0 فیصد) ) کویوڈ سے پہلے کی سطح پر بھی واپس آچکے ہیں۔یہ اعداد شمار کورونا کے مکمل ختم نہ ہونے کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے زندگی کی واپس اپنی راہ پر آنے کے اشارے دے رہے ہیں ۔