Sunday, May 19, 2024
Homesliderحیدرآباد سردی کی لیپٹ میں ، گزشتہ 10 برسوں کا دوسرا...

حیدرآباد سردی کی لیپٹ میں ، گزشتہ 10 برسوں کا دوسرا اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں نومبر کے مہینے کے آغاز پر ہی سردی کی لہر نے گزشتہ 10 برسوں کا ریکارڈ توڑنے پر نظریں جمالی ہے کیونکہ رواں ماہ کے ابتدا میں ہی سردی نے گزشتہ ایک دہے کے دوران دوسرا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کروادیا ہے اور حیدرآباد میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے جو معمول سے کم 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے ۔محکمہ موسمیات نے اپنے اعداد شمار جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 10 سال میں حیدرآباد میں اس سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو دو مرتبہ 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا ۔ 18

نومبر 2012 اور 11 نومبر 2016 کو یہ اعداد وشمار درج کئے گئے تھے ۔علاوہ ازیں تلنگانہ کے بیشتر دیگر حصوں میں بھی معمول کے کم سے کم درجہ حرارت سے 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈکم ریکارڈ کیا گیا۔

بھدراچلم میں معمول سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنمکنڈہ میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے 6.6 ڈگری سیلسیس کم ہے ۔ رام گنڈم میں 14.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے کم سے کم درجہ حرارت سے 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ آئی ایم ڈی نے پیش قیاسی کی ہے کہ آنے والے دو دن میں ریاست بھر میں مختلف مقامات پرمعمول سے کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کا امکان ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں منگل کے روز ریاست میں سب سے کم درجہ حرارت 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ جنوبی تلنگانہ کے متعدد علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹی ایس ڈی پی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق گریٹر حیدرآباد حدود میں راجندر نگر میں 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست تلنگانہ میں درجہ حرارت میں کمی شمال مغربی ہواؤں کی وجہ سے ہے۔