Thursday, May 2, 2024
Homesliderحیدرآباد سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد کا  بیرون ممالک سفر

حیدرآباد سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد کا  بیرون ممالک سفر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔شہر حیدرآباد کے کئی طلبہ نے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلے کی تصدیق کی ہے اور ان میں سے بیشتر ویزا حاصل کرنے کے بعد پہلے ہی بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ کے طلباء کی تعداد جنہوں نے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اپنی اعلیٰ تعلیم کا منصوبہ بنایا ہے ، کوویڈ وبائی مرض کے دوران بھی وہ آگے  بڑھتے چلے گئے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریاست کے 62 فیصدیا 30000 طلبہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ریاست کے تقریبا 8000 طلباء 2019 میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے ، اس کے بعد 2020 میں 17 فیصد اور 2019 کے مقابلے میں 2021 میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔کینڈا ، برطانیہ اور امریکہ  مقبول عام منزل ہے اور  90 فیصد سے زائد طلبہ ان تینوں ممالک جاتے ہیں۔ آسٹریلیا اور یورپی ممالک جیسے جرمنی ، ہالینڈ اور آئرلینڈ اس کے بعد مقبول ممالک  ہیں ۔

حیدرآباد سے اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والے طلباء کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ راجیو گاندھی بین الاقوامی ایرپورٹ  نے جولائی کے مہینے میں 6.8 لاکھ گھریلو مسافروں اور 50000 سے زائد بین الاقوامی مسافروں اور اگست کے مہینے میں بین الاقوامی مسافروں کی زیادہ تعداد کو ریکارڈ کیا ہے۔ تفریحی چھٹیوں کے سفر کے ساتھ ساتھ ، بیرون ملک پرواز کرنے والے طلباء نے جولائی اور اگست کے مہینے میں مسافروں کی تعداد میں اضافے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ آر جی آئی اے نے طالب علم مسافر ٹریفک میں بہتری دیکھی۔ ایرپورٹ نے گزشتہ ماہ گھریلو شعبوں میں پروازوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا۔ایرپورٹ نے جولائی میں ایر ٹریفک کی نقل و حرکت (اے ٹی ایم) میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا۔ جولائی میں حیدرآباد ایر پورٹ سے 8000 سے زائد اے ٹی ایم ریکارڈ کیے گئے۔ یکم جون کو تقریبا  10 ہزار مسافروں سے 18جولائی کو ایک ہی دن میں مسافروں کی تعداد تین گنا اضافہ ہوا اور 29000 سے تجاوز کر گئی۔