Sunday, May 19, 2024
Homesliderحیدرآباد میں ایلی ویٹیڈ ایکسپریس کاریڈار کا سنگ بنیاد

حیدرآباد میں ایلی ویٹیڈ ایکسپریس کاریڈار کا سنگ بنیاد

- Advertisement -
- Advertisement -

  حیدرآباد: شہر حیدرآباد جو تیزی سے ترقی کررہا ہے، نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا کیونکہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)نے ایک اور ایلی ویٹیڈ ایکسپریس کاریڈار کی تعمیر کا بیٹرہ اٹھایا ہے۔ایس آرڈی پی پراجکٹ کے تحت نلگنڈہ چوراہا سے سعیدآباد،آئی ایس سدن کے درمیان اویسی جنکشن تک 523کروڑ روپئے کی لاگت سے کاریڈار کی تعمیر کے کام کا وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے سنگ بنیاد رکھا۔

اس پروگرام میں وزرا، محمد محمود علی، ٹی سرینواس یادو،رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی،جی ایچ ایم سی کے مئیر بی رام موہن،کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار اور دوسروں نے شرکت کی۔اس پروجیکٹ کی تکمیل 24ماہ میں ہوگی جس میں 2580کیلومیڑ پرریمپس ہوں گے۔یہ چار لین کا فلائی اوور ہوگا۔اس کی تعمیر سے نلگنڈہ چوراہا سے اویسی جنکشن تک ٹریفک کی مشکلات نہیں ہوں گی۔چمپاپیٹ،چندرائن گٹہ کی سمت جانے والی گاڑیوں کو جانے کے لئے کم وقت لگے گا۔اس روٹ پر 2015 میں کئے گئے سروے میں کہا گیا تھا کہ روزانہ اس روٹ پر 70,576گاڑیاں چلائی جاتی ہیں تاہم 2035تک یہ تعداد 2لاکھ سے زائد گاڑیوں کی ہوجائے گی۔