Saturday, May 18, 2024
Homeاسپورٹسحیدرآباد میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں :اظہر الدین

حیدرآباد میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں :اظہر الدین

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے ) کے صدر بننے کے بعد اس امید کو تقویت ملی ہے کہ وہ حیدرآباد کرکٹ ٹیم کے مظاہروں میں بہتری لانے کے علاوہ حیدرآبادی باصلاحیت نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لواہا منوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور خود اظہر الدین نے اعتراف کیا ہے کہ حیدرآباد میں صلاحتوں کی کمی نہیں ہے بلکہ ان باصلاحیت کھلاڑیوں کو صرف صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔

حالیہ دنوں میں حیدرآباد کی سینئر کرکٹ ٹیم کے ناقص مظاہروں کے بعد حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر محمد اظہر الدین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر کارٹلی امبروز کی خدمات حاصل کریں گے ۔ جمخانہ گراؤنڈ سکندرآباد پر اظہر الدین جو یہاں انڈر 23اور انڈر 19ٹیم کے ساتھ موجود تھے ، نے کہاکہ وہ امبروز کے ساتھ تبادلہ خیال میں مصروف ہیں تاکہ فاسٹ بولر حیدرآبادی نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے استفادہ کا موقع دے سکیں ۔ امید کی جارہی ہے کہ امبروز حیدرآبادی رانجی ٹیم کےلئے بحیثیت کرکٹ مشیر اپنی خدمات انجام دیں گے ۔

 اظہر الدین نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ امبروز عنقریب حیدرآبادی ٹیم میں شامل ہوں گے اور یہ ضروری ہے کہ امبروز جیسے لیجنڈری فاسٹ بولر کے تجربات سے حیدرآبادی نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔ اظہر الدین نے کہا کہ امبروز اپنے تجربات کھلاڑیوں اور کوچس کے ساتھ بانٹیں گے ۔ اظہر الدین کے بموجب حیدرآبادی ٹیم کے مظاہروں میں بہتری کےلئے اہم اقدامات کئے جانے ضروری ہے ۔

سابق ہندوستانی کپتان اور ایچ سی اے کے صدر اظہر الدین نے کہا کہ حیدرآباد میں صلاحیتوں کی کمی نہےں ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کےلئے صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے ۔