Sunday, May 5, 2024
Homesliderحیدرآباد میں خاموش انقلاب ،کشن ریڈی جی ایچ ایم سی انتخابات میں...

حیدرآباد میں خاموش انقلاب ،کشن ریڈی جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کےلئے پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: یہ کہتے ہوئے کہ حیدرآباد میں ایک خاموش انقلاب پیدا ہوچکا ہے ، بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ  بھگوا پارٹی جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔دریں اثنا انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ رائے دہی  کا فیصد بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ دعوی کرتے ہوئے کہ بی جے پی کے حق میں اور حکمران جماعت کے خلاف لہر موجود ہے ، کشن ریڈی نے کہااس لہر کے پیچھے دو عوامل ہیں۔ ایک ٹی آر ایس پارٹی کی بدعنوانی اوردوم خاندانی حکمرانی ہے ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات میں یہ زیادہ واضح ہوگیا ہے۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ پارٹی کو رائے دہندگان کا زبردست ردعمل مل رہا ہے۔ کشن ریڈی نے بی جے پی گلی انتخابات کے لئے دہلی کے رہنماؤں کو لے کر آئی ہے۔ ان تبصروں کا جواب دیتے ہوئے چونکہ آپ (ٹی آر ایس) ایک خاندانی پارٹی ہے ، لہذا آپ کے لئے کوئی اور نہیں مہم چلائے گا لیکن ہماری پارٹی ایک قومی جماعت ہے اور ضرورت پڑنے پر ہماری قیادت تعاون کرے گی۔

دوباک انتخابات میں ٹی آر ایس کے خلاف کامیابی سے بی جے پی کے حوصلے کافی بلند ہیں اور اب وہ حیدرآباد کے بلدی انتخابات میں کامیبابی کےلئے پرعزم ہے ۔حیدرآباد سے وہ جنوبی ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں اپنے قدم مضبوط کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑرہی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر کے ایک معمولی انتخابات کےلئے بی جے پی نے وزیر داخلہ امیت شاہ ، یوگی آدتیہ ناتھ ، اسمرتی  ایرانی ، مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر فڈنویس کے علاوہ کئی اہم لیڈروں کے ذریعہ جی ایچ ایم سی انتخابات کی مہم چلائی ۔