Tuesday, May 14, 2024
Homesliderحیدرآباد میں شبیر علی فٹ بال اکیڈیمی کا آغاز

حیدرآباد میں شبیر علی فٹ بال اکیڈیمی کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ شبیر علی فٹ بال اکیڈمی کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کے روز کیا گیا۔ ایم بی اسپورٹس کے ذریعہ ترقی دینے کے بعد شبیر علی خود چیف کوچ ہوں گے اور اکیڈمی یکم مارچ سے پلی میکس اسپورٹس ایرینا ، ویلی ویو انکلیو سن سٹی کے قریب  اپنی سرگرمیاں  شروع کرے گی  ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر علی نے کہا کہ نہ ہونے سے دیر ہونے بہتر ہی ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حیدرآباد  ماضی میں فٹبالرز کا شہر تھا لیکن بدقسمتی سے اب ایسا نہیں ہے۔ ہم شہر میں فٹبال کھیل کو دوبارہ زندہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان تمام سال میں ایک بڑے گراؤنڈ کے مواقع کے منتظر تھا اور اب مجھے اسے شروع کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 12-14 سال کی عمر سے لڑکوں کی ٹریننگ  شروع کریں گے ۔

سابق ہندوستانی کپتان وکٹر امل راج نے شبیر اور ایم بی اسپورٹس کی فٹ بال اکیڈمی شروع کرنے کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ  اس شہر میں اکیڈمی کا فقدان تھا۔ امید ہے کہ رہنمائی کے تحت اکیڈمی شہر میں فٹبال کھیل کو دوبارہ زندہ کرے گی۔

سابق بین الاقوامی کھلاڑی  فرید نے کہا کہ وہ شہر میں فٹ بال اکیڈمی کے بے تابی سے تلاش کر رہے ہیں۔اب یہ وقت آگیا ہے اور شبیر بھائی کو یہ چارج سونپا گیا ہے۔ میں 40 سال پہلے شہر کا آخری کھلاڑی تھا جو شہر سے کسی بڑے کلب کی نمائندگی کرتا تھا۔ امید ہے کہ مستقبل میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔

تلنگانہ فٹ بال اسوسی ایشن کے سکریٹری جی پی پلوگنا نے ایم بی اسپورٹس اور شبیر علی کی کاوشوں کو سراہا۔شہر میں ایک نئی اکیڈمی آرہی ہے تو اچھا لگا۔

ایم بی اسپورٹس کے وسیم بیگ پراعتماد ہیں کہ وہ شہر سے چوٹی کے فٹ بال تیار کرنے میں کامیاب ہوں گے جبکہ سید علی اکبر نے کہا کہ وہ اکیڈمی میں مسابقتی ماحول حاصل کرنا چاہیں گے۔a