Sunday, May 19, 2024
Homesliderحیدرآباد میں ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ، تین افراد گرفتار

حیدرآباد میں ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ، تین افراد گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سائبر آباد سائبر کرائم پولیس نے اتر پردیش سے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کیا جس نے ملازمت کے خواہشمندوں کو کیریئر سائیٹ نامی جعلی کنسلٹنسی کے ذریعہ دھوکہ دیا۔ گرفتار ہونے والے افراد لکھنؤ کے رہائشی شانو انصاری ، وائی سریواستو اور طوشرسریواستو ہیں ۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے ممبئی ، مہاراشٹر میں رجسٹرڈ پتے کے ساتھ جعلی ویب سائٹ کھولی۔ انہوں نے ملازمت کے خواہشمندوں کو کال کرنے اور اعلی تنخواہ والی مختلف نامور سافٹ ویئر فرموں میں ملازمت کے لالچ میں سات ٹیلی فون کرنے والوں کا تقرر کیا۔ انہوں نے جعلی انٹرویو بھی لیا اور منتخب امیدواروں سے انہوں نے مختلف فیسوں کے بہانے رقم جمع کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے دھوکہ دیا ۔

ان دھوکہ دہی  کا شکار ہونے والی سائبر آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سافٹ ویر ملازم نے  پولیس کے پاس پہنچی ، جس کے بعد سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کیا اور اس کے بعد اس ٹولی  کو یوپی سے گرفتار کرلیا۔ انہیں ایک قیدی کے ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد لایا گیا تھا اور اسے  عدالت میں پیش کیا گیا ۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ حیدرآباد میں ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی ہوئی ہے ماضی میں اسکی کئی مثالیں موجود ہیں ۔اس ضمن میں پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوئی بھی رقومات کی ادائیگی سے قبل اچھی طرح اطمینان حاصل کرلیں ۔ دوسری جانب ماہرین نے عوام اور خاص کر نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے ملازمتوں کے حصول کے وقت کمپنی اور درمیانی افراد کے متعلق درست معلومات حاصل کرلیں ۔ رقم کی ادائیگی کے وقت جو طریقہ کار بتایا جاتا ہے اس میں فرضی اور اصل میں ایک واضح فرق یہ ہوتا کہ کبھی کمپناں سفر ، قیام اور کسی بنیادی ضرورت کے تحت چند روپئے ادا کرنے کا ہدایت دیتی ہیں جس میں شفافیت واضح ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی بڑی رقم کا مطالبہ کررہا ہے تو پھر ملازمت کے خواش مند حضرات کو چوکنا ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔