Tuesday, April 30, 2024
Homesliderحیدرآباد میں کورنا بابا گرفتار

حیدرآباد میں کورنا بابا گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: پولیس نے حیدرآباد کے میاں پور علاقہ کے حفیظ پیٹ سے کورونا بابا کو گرفتار کرلیا جس نے اس وائرس کا علاج کرنے کا بہانہ کرتے ہوئے کئی سادہ لوح افراد کو دھوکہ دیا۔اس نے اس علاقہ کے عوام کی توجہ اپنی چیلوں کے ذریعہ حاصل کرلی جنہوں نے یہ تشہیر کی کہ وہ اس موذی وائرس کا علاج کرنے میں ماہر ہے۔میاں پور پولیس نے کل شب اس کے اڈہ پر چھاپہ مارتے ہوئے کورونا بابا عرف اسماعیل بابا کو گرفتارکرلیا۔اس نے یہ بھی تشہیر کروائی تھی کہ اس کے پاس غیبی طاقتیں ہیں اور وہ کوویڈ 19 سے متاثر افراد کا علاج کرسکتا ہے۔اس نے ہر مریض کے علاج کے لئے 12000روپئے وصول کئے۔

پولیس نے کہا کہ وہ اس پر یقین کرواتے ہوئے سادہ لوح افرادکو دھوکہ دے رہا تھا۔اس عامل نے اس کے پاس علاج کروانے کے لئے آنے والوں کو اس بات کے لئے بھی قائل کروانے کی کوشش کی کہ کورونا سے بچنے کے لئے ماسک کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے۔پولیس نے نشاندہی کی کہ وہ جاریہ سال مارچ سے یہ  کام کررہا تھا۔پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا کی علامات پر اسپتال سے رجوع ہوں اور ایسے عاملوں کے چکر میں نہ پڑیں جو ان کو دھوکہ دیتے ہیں۔