Wednesday, May 15, 2024
Homesliderحیدرآباد  میں گزشتہ دودنوں سے موسم میں عجیب تبدیلی ، معمر افراد...

حیدرآباد  میں گزشتہ دودنوں سے موسم میں عجیب تبدیلی ، معمر افراد اور بچے کافی پریشان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔عام طور پر اگسٹ کا مہینہ جنوبی ہندوستانی ریاست تلنگانہ میں بارش کا مہینہ تصور کیا جاتا ہے  لیکن رواں ماہ کے ابتدائی دس دن گزرجانے کے باوجود شہر میں بارش کا کوئی سلسلہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ دو دنوں سے شہر حیدرآباد اور اس کے جڑواں شہر سکندرآباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں طبعیت کو بے چین کرنے والی گرمی نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے شہر میں جو بے چین کرنے والی گرمی ہے اس کا گرما کے موسم سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ موسم گرما کے جو گرمی اوردھوپ ہوتی ہے اس میں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری تک سے بھی تجاوز کرجانے کے باوجود متی ، بخار جیسی کیفیت نہیں ہوتی لیکن شہر میں گزشتہ دو دنوں سے جو گرمی ہے جس میں عوام نے متی  اور بخار جیسی گرمی محسوس کرنے کی شکایت کی ہے ۔

عجیب قسم کی اس گرمی نے جہاں شہر میں معمر افراد  اور بچوں کو دواخانہ کا رخ کرنے پر مجبور کیا ہے  وہیں عوامی مقامات پر بھی عوام نے  ایک  ناقابل بیان بے چینی کی شکایت کی ہے۔ اس خصوص میں میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹولی چوکی کی معمر خاتون نور جہاں نے کہا کہ عمر کے 6 دہے گزرجانے کے باوجود ایسا موسم زندگی میں کبھی نہیں دیکھا ۔موسم گرما کی گرمی سے ان دنوں کی گرمی مختلف ہے  جس نے طبیعت میں ایسی کیفیت پیدا کردی ہے جسے آسان الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

ویسٹ ماریڈ پلی کے ڈاکٹر صدام احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران دواخانوں میں معصوم بچوں کی ایک بڑی تعداد تیز بخار کی شکایت کے ساتھ رجوع ہوئی ہے لیکن گزشتہ دو دنوں سے معمر افراد کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ان افراد میں اکثریت گرمی کی شدت کی وجہ سے پریشانی، متی ، سردرد ،طبعیت میں بے چینی ،بی پی میں اضافہ جیسی مشترکہ شکایت کی ہیں۔گزشتہ دو دنوں سے گرمی میں اچانک اضافہ سے حیدرآباد میں جو موسم دیکھا جارہا ہے اس نے عوام کو کافی پریشان کردیا ہے۔

فرحت پٹھان