Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںحیدرآباد میں 4 جنوری کو سی اے اے اور این آر...

حیدرآباد میں 4 جنوری کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ملین مارچ نکالنے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ اور آندھرا پردیش جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) برائے این پی آر،این آر سی نے منگل کو اعلان یا ہے کہ وہ 4جنوری کو حیدرآباد میں نیکلیس روڈ پر ایک ملین مارچ کا اہتمام کرے گی۔اعلامئے کے مطابق،جے اے سی کو ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس کی اجازت لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے پہلے، سٹی پولیس نے 28 دسمبر کو تجویز کردہ ملین مارچ کے لئے اجازت دی تھی،پروگروم کا انعقاد کرنے والوں نے ہائی نود کورٹ میں پولیس کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ جسٹس ٹی ونود کمار کی سر براہی والی بنچ نے منگل کے روز اپنا فیصلہ سنایا۔تحریک مسلم شبان کے سربراہ محمد مشتاق ملک نے ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف در خواست دائر کی تھی۔

منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ پروگرام شام چار بجے حسین ساگر کے کنارے منعقد ہوگا۔سٹی پولیس نے مختلف مسلم تنظیموں اور کانگریس کی مخالفت میں،ملین مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،جس سے پولیس کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔مجلس بچاؤ تحریک (ایم بی ٹی) پارٹی کے ترجمان امجد اللہ خان خالد نے سٹی پولیس کے متعصبانہ رویہ پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم اور آر ایس ایس سنگھ کو شہر میں بڑے پیمانے پر جلسے کرنے کی اجازت دی گئی،لیکن لا اینڈ آر ڈر کے نام پر ملین مارچ کی اجازت نہیں دی گئی۔

تلنگانہ پر دیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) صدر اتم کمار ریڈی نے آر ایس ایس کے جلسے کی اجازت دینے اور مسلمانوں کو مارچ کرنے کی اجازت نہ دینے پر،پرسٹی پولیس کمشنر انجنی کمار پر سخت تنقید کی۔واضح ہو کے گزشتہ دو ہفتوں سے حیدرآباد میں سی اے اے،این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔