Saturday, May 18, 2024
Homesliderحیدرآباد پھر توجہ کا مرکز،80 ممالک کے سفیر 9 دسمبر کوشہر ...

حیدرآباد پھر توجہ کا مرکز،80 ممالک کے سفیر 9 دسمبر کوشہر میں کورونا ویکسین کمپنیوں کا دورہ کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تقریبا 80 ممالک کے سفیر اور ہائی کمشنر 9 دسمبر کو بھارت بائیوٹیک اور بی ای لمیٹڈ کا دورہ کرنے شہرحیدرآباد پہنچیں گے جو کوویڈ 19 کے ویکسین پر کام کر رہے ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف سکریٹری سومیش کمار نے ایڈوانس ٹیم کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں چیف آف پروٹوکول ناگیش سنگھ اور ریاستی حکومت کے دیگر اعلی عہدیدار شامل تھے ، اور ہائی پروفائل دورے کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف سکریٹری نے کہاہے کہ معزز مہمان بھارت بائیوٹیک لمیٹڈ اور بائیوولوجیکل ای کوکی صنعتی اکائیوں کا دورہ کریں گے جو ملک میں کورونا ویکسین پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ مہمانوں کے دورے کے دوران کورونا کے تمام پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ فول پروف انتظامات کریں۔ سفیروں کے لئے زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کی بسوں اور ایک خصوصی میڈیکل ٹیم کو تعینات کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی تیاری اور فراہمی میں ریاستوں کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی جانی چاہئے اور اس میں فارما سٹی اور جینوم ویلی بھی شامل ہونا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ سفیروں اور ہائی کمشنرز کے دورے کا اہتمام کررہی ہے تاکہ غیر ملکی سفیروں کو ملک کے ذریعہ کی جانے والی کچھ اہم تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ اس وقت ساری دنیا میں کورونا کی ویکسین کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جبکہ امریکہ ،یوروپ کے علاوہ سعودی عرب میں بھی ویکسین کے تجربات نہ صرف انسانوں پر کئے گئےہیں بلکہ اس کے بہتر نتائج نے محقیقن اور طبی ماہرین کے حوصلے بلند کئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ رواں ماہ ویکسین کے منظر عام پر آئے گی اور ماہ اپریل تک یہ عام نوعیت کی ادوایات کی طرح دستیاب ہوگی۔