Sunday, May 5, 2024
Homesliderحیدرآباد کا امن بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں بخشا نہیں جائے گا

حیدرآباد کا امن بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں بخشا نہیں جائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر  کے چندرشیکھر راؤ نے پولیس کو کچھ تخریب کار  قوتوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی  جو جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران  باہر نکل آئے ہیں۔ ان کی شدید مایوسی  اور انتخابات میں ممکنہ شکست کی وجہ سے وہ ریاست تلنگانہ میں جھڑپوں اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔

چیف منسٹر نے ریاست میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ چیف سکریٹری سومیش کمار ، ڈی جی پی مہندر ریڈی ، حیدرآباد ، سائبر آباد اور راچہ کنڈا کمشنر آف پولیس انجنی کمار ، مہیش بھاگوت ، وی سی سجنار ، ایڈیشنل ڈی جی پی جتیندر ، آئی جی ایس اسٹیفن رویندر ، وائی ناگی ریڈی ، نظام آباد آئی جی شیو شنکر ریڈی ، ورنگل آئی جی پرمود کمار اور دیگر نے شرکت کی۔

چیف منسٹر  نے فورسز کا نام لئے بغیر کہا کہ حکومت کو ان عناصر کے منصوبوں  کے بارے میں قطعی معلومات ہیں۔ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنا ریاستی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور ان عناصر کی طرف سے امن اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کی جو بھی کوشش کی جائے  گی اسے مضبوطی سے نمٹا جانا چاہئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سماج دشمن عناصر کو آہنی ہاتھوں سے کچلنا چاہئے۔چیف منسٹر نے واضح کیا کہ پولیس کو سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے آزادانہ اختیار  دیا گیا ہے۔

جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران  کچھ رہنما متعدد سازشوں کے ذریعے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پہلے تو انہوں نے جعلی خبروں کو پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مضحکہ خیز تصویروں کے ذریعہ اصل مسائل سے  توجہ ہٹانے کی کوشش کی تھی۔ بعدازاں وہ اپنی مہم  کے ذریعہ اشتعال انگیزی میں ملوث ہوئے ہیں لیکن اس  کے باوجود حیدرآباد میں امن پسند لوگ اپنے جھوٹوں کی شر انگیزی کا شکار نہیں ہوئے ۔