Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںحیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد اظہر الدین نے...

حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد اظہر الدین نے کے ٹی آر سے ملاقات کی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے نو منتخب صدر محمد اظہر الدین نے آج ٹی آر ایس کے کارگذار صدر و آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی۔بعد ازاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”انہوں نے ایچ سی اے کے صدر منتخب ہونے کے بعد وزیر آئی ٹی سے ملاقات کی۔اور کرکٹ کی ترقی کے لئے وزیر اور ریاستی حکومت سے تعاؤن کی کوشش کی۔اظہر الدین نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کرکٹ اسوسی ایشن کی نئی ٹیم کو وزیر سے متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے کہا ”اب میں ریاستی حکومت سے تعاؤن لے کر کرکٹ کی ترقی پر توجہ دوں گا“۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کریں گے اور ان کا تعاؤن حاصل کریں گے۔اظہر الدین نے کہا کہ وہ ریاست میں کرکٹ کی ترقی کے لئے دوسرے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اظہر الدین کے ہمراہ ایچ سی اے کے پانچ دیگر عہدیدار بھی تھے،جو جمعہ کے انتخابات میں ان کے پینل سے منتخب ہو ئے تھے۔ایچ سی اے کے صدر منتخب ہونے کے بعد،اظہر الدین ان پر لگے میچ فکسنگ کے الزام کے بعد کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی کے تقریبا دو دہائیوں کے بعد کرکٹ کے شعبہ میں ایک نئی اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔

اگر چہ کہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے 2012میں ان پر عائد پابندی ختم کردی تھی،لیکن انہیں بطور کھلاڑی کھیل میں واپسی کے لئے بہت دیر ہوچکی تھی۔اظہر الدین نے 2009کے انتخابات کے موقع پر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اتر پردیش کے مراد آباد لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہو ئے تھے،تاہم وہ راجستھان کے ٹونک سوئی مادھو پور سے  2014میں انتخابات ہار گئے تھے۔