Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگحیدرآباد کو دنیا کا سب سے ڈائنامک شہر قرار دیا گیا

حیدرآباد کو دنیا کا سب سے ڈائنامک شہر قرار دیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حیدرآباد کو دنیا کے 130 شہروں میں سے دنیا کا متحرک شہر(ڈائینا مک سٹی) قرار دیا گیا ہے۔اتوار کو جے ایل ایل کی جانب سے شائع ہونے والے”سٹی مو مینٹم انڈیکس“ (سی ایم آئی) کے ساتویں ایڈیشن کے مطابق،ہندوستان کے تین اور شہر ہیں،جنہوں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنالیا ہے۔جنمیں بنگلورو (دوسرا)،چنائی (پانچواں)،اور دہلی چھٹواں)۔اس کے علاوہ پونے،کولکتہ اور ممبئی نے ٹاپ 20میں جگہ بنائی ہے اور بالترتیب 12ویں،16ویں اور20 ویں نمبر پر رہے۔

جے ایل ایل سٹی مومینٹم انڈیکس متعدد اہم ترقیاتی ڈرائیوروں کی نشاندہی کرتا ہے،جن میں پر تیبھا کی توجہ،جدت طرازی کے مر کزوں کی توسیع،اور بہتر شہری منصوبہ بندی شامل ہیں،جو میں تیزی سے آنے والے چیلنجو ں کا مقابلہ کرنے کے لئے      کر سکتے ہیں۔اس سال ایشیا پیسیفک میں دنیا کے سب سے ٹاپ20 شہروں میں تین چوتھائی شہر ہیں،جو دنیا کے سب سے  ہندوستانی،چینی اور ویتنامی شہر اول پوزیشن پر حاوی ہیں۔ملک کی معیشت کی سست روی کے باوجود ہندوستان 2020 انڈیکس میں سر فہرست ہے۔

جے ایل ایل کے سی ای او اور کنٹری ہیڈ رمیش نائیر نے کہا ”ہندوستان کے سب سے تیز رفتار سے ترقی پذیر شہر، غیر ملکی سر مایہ کاروں کی نمایاں سطح کو راغب کیا ہے۔معاشی سست روی کے باوجود،یہ اصلاحات مارکیٹ میں زیادہ شفافیت لا رہے ہیں،جس سے رئیل اسٹیٹ میں سر مایہ کاری میں اضافہ ہوتا ہے۔

”جنوبی ہندوستانی شہروں میں کمر شیل رئیل اسٹیٹ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔بنگلورو کی طرح ہی،حیدرآباد میں بھی 2019 میں زبر دست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس شہر نے ٹکنالوجی سے چلنے والی معاشی ترقی کے لئے سرگرم عمل ہے اور بڑے ٹیک کمپنیاں اور ای کامرس کھلاڑیوں کو راغب کیا ہے۔ریاستی حکومت کی کاروباری دوست پالیسیوں اور اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معیاری ٹیلنٹ پول اور بہتر معیار کے تجارتی پارکوں کی دستیابی نے حیدرآباد کو مسابقتی برتری بخشی ہے۔

جے ایل ایل میں سٹی ریسرچ کے ڈائریکٹر جیریمی کل نے کہا ”ابھرتی ہوئی ایشین معیشتوں میں قابل ذکر حرکیات اس بات کا ثبوت ہیں کہ معاشی بھالی،کاروباری ترقی،اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری صنعت کی توسیع کو نمایاں اور ٹکنالوجی کے شعبے میں سہولت فراہم کر سکتی ہے۔

ٹاپ 20 میں شامل کئی شہر کم کاربن مستقبل کے حصول میں اپنے شہری ماحول کو تبدیل کرتے ہیں۔ہندوستان میں،حیدرآباد ٹھنڈی چھت والی ائیر کنڈیشننگ کی مانگ کم کرنے کے لئے ٹکنالوجی کی طرف دیکھ رہا ہے،جو سورج کی روشنی کی عکاسی کرتے ہیں اور کم گرمی جذب کرتے ہیں۔

حیدرآباد کی اسمارٹ بائیک اور الیکٹک کاروں کے تعرف سے واضح ”مائکرو مو بلٹی“کی ترقی ایک اور مثبت قدم ہے۔اسمارٹ سٹی سلیوشن،جیسے موٹر سایکل کرائے پر لینا،زندگی کے معیار میں بہتری،کم کاربن ماحولیات میں منتقلی میں شمولیت اورامداد بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

حیدرآباد اور بنگلورو سماجی و اقتصادی قوت کے لئے عالمی سطح پر دو شہروں کے طور پر،ایک زیادہ فعال رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے حیدرآباد کو مجموعی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر لے جانے میں مدد کی۔حیدرآباد نے عالمی سطح پر کسی بھی شہر کے 2019 میں اعلیٰ ترین آفس نیٹ جزب(موجودہ اسٹاک کے تناسب کے طور پر) ریکارڈ کیا۔جبکہ رواں سال کے گلوبل ٹاپ 20 میں ہندوستان کے سات بڑے شہر،خاص طور پر جنوبی ہندوستان کے شہروں۔حیدرآباد،بنگلورو اور چنائی شامل ہیں۔