Friday, May 10, 2024
Homesliderحیدرآباد کو سید مشتاق علی ٹرافی کے سیمی فائنل میں شرمناک شکست

حیدرآباد کو سید مشتاق علی ٹرافی کے سیمی فائنل میں شرمناک شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ دفاعی چمپئن تمل ناڈو نے حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سید مشتاق علی ٹرافی کے مسلسل تیسرے فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ہفتہ کو یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں حیدرآباد کو ایک کراری شکست برداشت کرنی پڑی ۔یہ کامیابی فاسٹ بولر پی سراوانا کمار نے سنسنی خیز پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے آسان بنائی۔ کمار کے 5/21 کے اعداد و شمار کا مطلب یہ تھا کہ حیدرآباد صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ جواب میں تمل ناڈو نے ہدف کا تعاقب آٹھ وکٹوں اور 46 گیندیں باقی رکھ کر مکمل کر لیا ۔

۔پہلے میدان میں اترنے کے بعد کمار نے اپنے پہلے ہی اوور میں ابتدائی نمی کا زبردست استعمال کیا، تنمے اگروال کو آو ¿ٹ کیا جنہوں نے تھرڈ مین کی طرف اڑتے ہوئے بیرونی کھلاڑی کیچ دے دیا۔ 32 سالہ کمار صرف اپنا تیسرا ٹی20 میچ کھیل رہے تھے انہوں نے ایک اوور میڈن کیا لیکن اس کے اگلے اوور میں مزید دو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔ پاور پلے کے آخری اوور میں کمار نے اپنا پہلا رن دیا۔ بواناکا سندیپ نے چھکا لگایا لیکن اس چھکے نے کمارکو جھنجھوڑ نہیں دیا کیونکہ پراگنے ریڈی نے سیدھے پیچھے ہٹتے ہوئے پوائنٹ کوکاٹ کر حیدرآباد کو 5.4 اوورمیں 26/4 رنز تک پہنچادیا ۔پاور پلے کے بعد حیدرآباد کے لیے حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے جب سندیپ نے لانگ آف پر لیگ اسپنر مروگن اشون کو آوٹ کیا۔

 دو اوورز کے بعد ٹی روی تیجا کو محمدکی گیند پر مڈ وکٹ پر آوٹ کیا گیا۔9.2 اوور میں 39/6 سے جس وقت حیدرآبادی ٹیم پریشان تھی اس موقع پر تنئے تھاگراجن حیدرآباد کے لیے واحد سپاہی ثابت ہوئے اور انہوں نے 25 رنز بنائے اور وہ حیدرآباد کی طرف سے دوہرے ہندسوں تک پہنچنے والے واحد بیٹررہے ۔ اس سے پہلے کہ وہ گرنے والے آخری کھلاڑی بنے 19ویں اوور میں کمار کی پانچ وکٹیں مکمل کیں۔ حیدرآباد نے مقابلے میں اپنی پوری کوشش کی کیونکہ رخشن ریڈی نے تیسرے اوور میں دوگیندوں کے اندر این جگدیسن اور ہری نشانتھ کی ابتدائی جوڑی کو آوٹ کیا لیکن سائی سدرشن (34 ناٹ آوٹ) اور وجے شنکر (43 ناٹ آوٹ) نے پریشان کن حالات کو ختم کردیا۔کپتان شنکر نے فائن لیگ پر چھکا لگا کرمطلوبہ نشانے کا تعاقب ختم کیا۔