Saturday, May 18, 2024
Homesliderحیدرآباد کی سڑکوں پر بڑھتے حادثات تشویش ناک، دوہفتوں میں 70 حادثات

حیدرآباد کی سڑکوں پر بڑھتے حادثات تشویش ناک، دوہفتوں میں 70 حادثات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: گزشتہ چند دنوں سے دو نوں شہروں میں تیز اور موسلا دھار بارش نے جہاں سڑکوں کو تالابوں اور جھیلوں میں تبدیل کردیا وہیں بڑھتے سڑک حادثات میں بھی اِضافہ ہوا ہے اور اب صرف دوہفتوں میں ہوئے حادثات کی رپورٹ سامنے آئی ہے ۔تفصیلات کے بموجب  گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سائبر آباد میں مختلف سڑکوں پر جملہ 70 حادثات  ہوئے جن میں 13 افراد کی ہلاکتوں اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ زیادہ سے زیادہ حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل  ہے۔

سائبر آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ، لین نظم و ضبط کی خلاف ورزی ، جس میں موٹر سواروں نے اچانک تیز رفتار سے لینوں کو انڈیگیٹر کے اشارے  کے بغیر آگے بڑھنے کے علاوہ آگے اور پیچھے ٹریفک پر توجہ دیئے بغیر  اور مے نوشی   کے ساتھ ڈرائیونگ دوسری اہم وجوہات ہیں ۔حکام نے کہا ہے کہ 70 سڑک حادثوں میں سے 12 مہلک اور 58 غیر مہلک تھے۔ 7 سے 13 ستمبر کے درمیان ہونے والے ان حادثات میں مجموعی طور پر 77 افراد زخمی ہوئے جبکہ ان میں سے 13 اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق ، حادثات کی دوسری وجہ موبائل فون پر بات کرتے ہوئے یا گاڑی میں سوار دیگر افراد کے ساتھ کے ساتھ گفتگو میں مصروف رہنا ہے ۔ سائبر آباد ٹریفک پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے  کہ حادثات کے پیچھے دیگر عوامل خطرناک مقامات پر گاڑیاں کھڑی کرنا بھی ہے  جبکہ ایک اہم وجہ نشے میں گاڑی چلانا ہے۔ان حادثات میں متاثرین میں 14 پیدل چلنے والے اور 30 ​​موٹرسائیکل سوار شامل ہیں۔ موٹرسائیکلوں میں شامل اموات کی سب سے زیادہ تعداد بائیک پر پیچھے بیٹھنے والے کی جانب سے مناسب ہیلمٹ نہ پہننا بھی شامل ہے  ۔ زیادہ تر حادثات بڑی سڑکوں پر ہوئے ہیں ۔

ماضی کے مقابلے میں ، اب سڑک کے حادثات بڑھ رہے ہیں۔ اعداد و شمار سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تصادم کی نوعیت کے حوالے سے ، پیچھے سے ٹکراؤ کے سبب بڑی تعداد میں حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ ایک اہم پہلو یہ ہے کہ گاڑیوں میں ریئر ویو آئینے کی عدم موجودگی اور اگر  وہ موجود ہیں بھی تو  ڈرائیوروں کو ان کے استعمال کرنے کی عادت نہیں ہونا بھی حادثات کی وجہ ہیں ۔ پولیس لوگوں کو ڈرائیونگ قواعد و ضوابط پر زیادہ سنجیدہ ہونے کا مشورہ دیتی ہے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔انہیں ڈرائیونگ پر زیادہ توجہ دینی چاہئے اور دوسری سرگرمیوں کو گاڑی چلاتے وقت نظر انداز کرنا ہوگا ۔ پتہ چلا ہے کہ زیادہ تر حادثات انسانی غلطی کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔رواں ماہ 7 سے 13 ستمبر کے درمیان موٹرسائیکلوں میں شامل 34 حادثوں کے نتیجے میں 39 افراد زخمی ہوئے اور سات جانیں ضائع ہوگئیں۔ زخمیوں میں سے زیادہ تر افراد نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔